PPI NEWS Bulletin 1300 پی پی آئی نیو زبلیٹن

ہیڈلائنز:۔

کوئٹہ کے علا قے سریا ب میں دھماکے سے 4افراد جاںبحق ،متعددزخمی
اقتدار میں آ ئے تو دہشتگردی کے خلا ف جنگ سے نکل جائینگے،عمران خان
کر اچی میں بجلی کی مرحلہ وار بحالی شروع،60فیصد علاقوں کی بجلی بحال
لا ہو ر سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھا ر با رش ،نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑاہونے سے لو گ گھروں میں محصور
تھر پار کر میں رانی کھیت سے مزید 10 مور ہلاک،تعداد194ہوگئی
اور
امریکی سوئمنگ چیمپین ما ئیکل فیلپس اولمپکس کے ریکا ر ڈ 22میڈ لز جیت کر ریٹا ئرڈ ہوگئے

خبروں کی تفصیل:۔

کوئٹہ کے علا قے سریاب میںدھما کے سے 4افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔اطلا عا ت کے مطابق سریا ب کے علا قے میں ایک گھر میں دھماکا ہوا،جس کے نتیجے میں خا تون اور دو بچوں سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے ۔دھماکا شد یدنوعیت کا تھا ،جس کی وجہ سے قریبی گھروں اور عما رتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔جبکہ دھما کے سے گھر مکمل طو ر پر تبا ہ ہو گیا۔دھما کے کی نو عیت کا اب تک پتہ نہیں چل سکا۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آ نے کے بعد دہشتگردی کے خلا ف جنگ سے نکل جائیں گے ۔ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہر صورت میں الیکشن لڑنا ہے،فخرالدین جی ابراہیم کی موجو دگی میں ہم کچھ بہتر محسو س کر رہے ہیں۔صدر کے پا س دوعہدے ہیں،اسلئے وہ غیر جانبدار نہیں رہ سکتے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہم پر الزامات لگائے ہیں،ہم نے نہیں۔چوہدری نثار کے الزامات کے جواب میں بہت جلدایک پر یس کا نفر نس میں ان کے با رے میں حقائق پیش کریں گے ۔عمران خا ن نے مز ید کہا کہ ہم نے انرجی پلان دیا ہے،جس پر عمل کر کے پانچ سال میں لو ڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی۔

کر اچی میں گز شتہ رات سے تعطل کا شکا ر بجلی کی مرحلہ وار بحالی شروع کر دی گئی ،ترجما ن کے ای ایس سی کے مطابق تمام ٹیمیںبجلی کی بحالی میں مسلسل مصروف ہیں۔شہر کے 60فیصد علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے،جبکہ دیگر علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیا دوں پر کام جا ری ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں مکمل طو ر پر بجلی کی بحالی کے بعد واٹر پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی بحال کی جائے گی۔واضح رہے کہ کر اچی میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن میں خرابی کے با عث تمام گر ڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے ہیں،جس کے نتیجے میں گز شتہ رات8بجے سے پوراشہر تا ریکی میں ڈوب گیا تھا۔

لا ہو ر سمیت پنجاب بھر میں آ ج بھی موسلا دھا ر با رش ہوئی ،جس سے نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑاہونے سے لو گ گھروں میں محصورہوکررہ گئے ۔لاہورمیں مسلسل بارش نے جل تھل کردیا اور معروف سڑکیں بھی ایک ایک فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔بارش کا سلسلہ سحری کے اختتام کے وقت صبح چار بجے شروع ہوا اور بغیر وقفے کے تین گھنٹے جاری رہا۔ 44 ملی میٹر بارش نے سڑکوں کو تالاب میں تبدیل کردیا۔ واسا کے عملے کے باوجود پانی اترنے میں گھنٹوں لگے جیل روڈ مال روڈ فیروز پور روڈ اور ڈیوس روڈ بھی پانی میں ڈوب گئیں جس سے گزرنے والوں کو شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑا۔ نشیبی علاقے مزید پانی میں گھر گئے کیونکہ ہفتے کی شام ہونے والی بارش کا پانی ابھی اترا نہیں تھا۔ اب تک 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو اس سیزن کی سب سے تیز بارش ہے۔

تھرپارکر میں27دن گزر جانے کے باجود اب تک موروں کی ہلاکت کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے۔سندھ بھر میں اب تک 194مور ہلاک ہوئے ہیں۔تھرپار میں 24گھنٹوں کے دوران گوٹھ مہاڑیو میں ایک ، گوٹھ سوڈی میں 2 اور گوٹھ بھاٹیا میں 7 مور ہلاک ہوئے ہیں۔اب تک سندھ بھر میں 27دن میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 193ہوگئی ہے۔جس میں سے صرف تھرپارکر میں ہی سو سے زائد مور ہلاک ہوئے ہیں۔

اولمپکس مقابلوں میں ریکارڈ بائیس میڈلز حاصل کرنے والے امریکی تیراک مائیکل فلپس نے انٹرنیشنل مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مائیکل فیلپس کا کہنا تھا کہ وہ کیریئرکا اختتام ٹاپ پوزیشن پر کرنا چاہتے تھے اور لندن اولمپکس ان کیلئے سب سے بہترین موقع تھا۔واضح رہے کہ مائیکل فیلپس نے لندن اولمپکس کے دوران سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اولمپکس کے سوئمنگ مقابلوں میں ان کے تمغوں کی مجموعی تعداد بائیس ہے جن میں سے اٹھارہ گولڈ میڈلزہیں۔ مائیکل فلپس نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان لندن اولمپکس کے چارضرب سو میڈلے ریلے میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *