PPI NEWS Bulletin 0800 پی پی آئی نیو زبلیٹن
ہیڈلا ئنز:۔
کراچی میں ایک پھر بریک ڈاون،اکثرعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل
سپریم کورٹ میں آج ایفیڈرین اکیمیکل کو ٹہ کیس کی سماعت ہو گی
خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں بم پھٹنے سے 5 شدت پسند ہلاک
مصرکی سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ،15محافظ ہلاک
اور
لندن اولمپکس ،چین 30گولڈ میڈل لے کر ایک بار پھر پہلے نمبر پر
خبرو ں کی تفصیل:۔
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بن قاسم پاور پلانٹ کی 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ہے۔ جس کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔کے ای ایس سی کی بن قاسم پاور پلانٹ کی 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے کے بعد ڈیفنس ، ٹاور، کھاردر، نیا آباد ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر ، کورنگی ، لانڈھی سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔جس کے باعث گزشتہ رات کی طرح آج بھی شہریوں نے اندھیرے میں سحری کی۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کے سی آر کی 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے کے باعث شہر کے کچھ علاقے متاثر ہوئے ہیں اور اکثر علاقوں میں بجلی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی کا عملہ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی میں مصروف عمل ہے۔ دوسری جانب ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی گئی ہےجس سے شہر کو پانی کی سپلائی کی جاری ہے۔
سپریم کورٹ میں آج ایفیڈرین اکیمیکل کو ٹہ کیس کی سماعت ہو گی۔چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ نے آج ایفیڈرین کیس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر کو لازمی پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں بم پھٹنے سے 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔اکا خیل میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر رحیم چار ساتھیوں کے ہمراہ سڑک کنارے بم نصب کر رہا تھا کہ بم پھٹ گیا جس پانچوں شدت پسند موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
مصر اور اسرائیل کی سرحد پر شدت پسندوں نے مصری چیک پوسٹ پر حملہ کرکے15محافظوں کو ہلاک کردیا۔حملہ آور اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے مارے گئے۔مصر کے سرکاری ٹیلی ویڑن کے مطابق حملہ سینائی سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے کیا جو غزہ سے آئے تھے،حملہ آور 2گاڑیوں میں سوار تھے۔مصرکے سرحدی محافظوں کو ہلاک کرنے کے بعدشدت پسند اسرائیلی حدود میں داخل ہوگئے۔اسرائیل کے فوجی حکام کے مطابق شدت پسندوں کی ایک گاڑی کو اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کرکے تباہ کردیا جبکہ دوسری گاڑی دھماکے سے خود تباہ ہوگئی۔دوسری جانب واقعے کے بعد مصر کے صدر محمد مرسی نے فوج کی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
لندن اولمپکس میںچین پھر امریکا پر بازی لے گیا۔چینی ایتھلیٹس 30 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے امریکا دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے لندن اولمپکسکے نویں روز میں چینی ایتھلیٹس چھائے رہے ،مختلف مقابلوں میں چین پانچ گولڈ میڈل جیت کر امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔چین تیس گولڈ میڈل سمیت 17 سلور اور 14 برانز میڈل کے ساتھ 61 تمغے حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے۔امریکا 28 گولڈ۔14 سلور اور 18 برانز میڈلز لے دوسرے برطانیہ 16 گولڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے 11سلور اور 10 برانز کے ساتھ اس کے کل میڈلز کی تعداد 37 ہوچکی ہے۔جنوبی کوریا 10 گولڈ کے ساتھ چوتھے اور فرانس پانچویں نمبر پر ہے۔