PPI NEWS Bulletin 0900 پی پی ائی نیوز بلیٹن
ہیڈلا ئنز:۔
انتخابات مو خر کرنے کی سازش ناکام بنا دیں گے ،نواز شریف
توہین عدالت قانون کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج پھر ہو گی
اغواکے بڑھتے واقعات، بلوچستان کے ڈاکٹر آج ہڑتال کریں گے
شامی فوج کی دمشق اور حلب میں گولہ باری، 114 افراد ہلاک
ٹاپ ٹینس کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا
Business
اور
ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی ،بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
خبرو ں کی تفصیل:۔
مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف نے کہاہے کہ عام انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کی گئی تو ن لیگ اس کی راہ میں دیوار ثابت ہوگی۔ رائیونڈمیں ملتان کے سابق ناظمین کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ انتخابات کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کی سازش خود فریبی ہے۔انتخابات موخر کرنے کا کسی کے ذہن میں منصوبہ ہے تو وہ نکال دے۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف فوری شفاف اور آزادانہ انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں میں نہ ہوتے تو زرداری حکومت کئی بحران پیدا کر چکی ہوتی۔ زرداری حکومت کا ہر دن ملک و قوم پر بھاری ہے۔ معاشی بحران لوڈشیڈنگ مہنگائی اور غربت نے عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے انتخابی منشور میں معاشی ترقی، توانائی بحران کے حل اور غربت کے خاتمے کا جامع منصوبہ بنا لیا ہے۔
توہین عدالت قانون کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج پھر ہو گی،توہین عدالت کے قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں پانچ رکنی بینچ کرے گا گذشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم لوگ پارلیمنٹ کے منشی تو نہیں، پارلیمنٹ اپنا کام کرتی ہے اورعدالتیں اپنا، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم پارلیمنٹ کی فیور کرتے ہیں اورپارلیمنٹ ہماری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ عدالت کے دروازے کے باہرکیا ہو رہا ہے، یہ کس نے کہہ دیا کہ قانون کالعدم قراردینے سے آئینی بحران پیدا ہوجائے گا۔
بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کے سینئر ڈاکٹر کے اغوا کے خلاف آج سے نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے بھی مکمل ہڑتال کرنے کااعلان کردیاہے۔کوئٹہ کے بی ایم سی اسپتال کے شعبہ سرجری کے سینئر ڈاکٹر دین محمد بنگلزئی کو تین روز قبل مستونگ سے کوئٹہ آتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا ڈاکٹروں کی مختلف تنظمیوں کی کال پر کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں چوتھے دن بھی ہڑتال رہی۔ ڈاکٹروں کی تنظیموں نے ڈاکٹر دین محمد کے اغوا کے خلاف بارہ رکنی کمیٹی بنائی ہے جس نے فیصلہ کیا کہ آج سے پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹر بھی مکمل ہڑتال کریں گے۔
شام کی سرکاری فوج جو شمالی شہر حلب میں داخل ہوکر باغیوں کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہے جبکہ جمعرات کو شام کے مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات میں ایک سو چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع نے شامی جنرل انقلاب کمیشن سے وابستہ کارکنان کے حوالے سے اطلاع دی کہ حلب کے علاقے مشہد میں سرکاری فوج کی فائرنگ سے چھبیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں مارے گئے ایک سو چودہ افراد میں بتیس فوجی اور اکیس باغی جنگجو شامل ہیں۔گذشتہ روزشام میں جھڑپوں اور سرکاری فوج کی گولہ باری میں ایک سو آٹھ افراد مارے گئے تھے۔
پاکستان کے ٹاپ ٹینس کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں انڈر 18 اور انڈر 14 کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری ممتاز یوسف کے مطابق کیمپ کے انعقاد کا مقصد ماہ رمضان میں کھلاڑیوں کو فٹ اور فارم میں رکھنا ہے۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں لگنے والے کیمپ میں ملک کے ٹاپ چھ ٹینس کھلاڑیوں کے علاوہ انڈر 18 اور انڈر 14 کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ کیمپ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی عقیل خان بھی شرکت کرینگے جو 12 اگست تک جاری رہے گا۔
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسو نے کے بھا ﺅ میں ایک بار پھر تیزی کے آثار نظر آ رہے ہیں، سونے کی فی تولہ قیمت چھ سو پچاس روپے بڑھ کر ستاون ہزار تین سو روپے ہو گئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت پانچ سو ستاون روپے بڑھ کر انچاس ہزار ایک سو چودہ روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں اٹھائیس ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس وقت ڈالر کی قدر کا اتار چڑھاو صرافہ مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی ،لاہور ،گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ہزارہ ، مالاکنڈ، ژوب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔آج ملک کے چند شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکا ن ہے ۔ اسلام آباد34اور 22، لاہور35اور23، کراچی32اور26، پشاور37اور26، کوئٹہ36اور23، مظفرآباد35اور22، ساہیوال39اور23، سرگودھا40اور26 ، بہاولنگر41اور25، فیصل آباد37اور25جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ 39 اورکم سے کم22ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے ۔