Written by prs.adminDecember 10, 2013
PPI NEWS Bulletin1900پی پی آئی نیوز بلیٹن
Entertainment . General . Human Rights . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics Article
ہیڈلائنز:۔
تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں ووٹرزکی تصدیق کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لانے کا اعلان۔
دھرنوں سے ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے، سعد رفیق۔
ججز نظربندی کیس، پرویز مشرف کیخلاف چوتھا چالان مرتب کرنیکا فیصلہ۔
نیلسن منڈیلا کی میموریل سروس میں سو سے زائد عالمی رہنماﺅں کی شرکت۔
سال دوہزار تیرہ کی بہترین ہالی وڈ فلموں کے نام جاری۔
اور
دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔
خبروں کی تفصیل:۔
تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ووٹرزکی تصدیق کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لانے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ صرف چارحلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کرالی جائے تو عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے دودھ کا دودھ پانی ہوجائےگا۔ پریس کانفرنس میں عمران خان نے ایک بارپھرکہا ہے کہ عام انتخابات میں بہت بڑی دھاندلی ہوئی۔ الیکشن تسلیم کیا ہے دھاندلی نہیں۔ ایسے انتخابات کرانے کا کیا فائدہ۔ ان کا کہنا تھا کہ سات ماہ سے چارحلقوں میں ووٹرزکی تصدیق کا مطالبہ کررہے ہیں جوپورا ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چئرمین نادرانے بتایا ہے کہ انھیں این اے ایک سواٹھارہ لاہور میں ووٹوں کی تصدیق کے معاملے پر پنجاب کے ایک وزیرنے دھمکیاں دیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اس بارپوری طرح تحقیقات کراکے ذمہ داروں کوسزادے دی گئی تومستقبل میں انتخابی دھاندلی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ جمہوریت بچانے کیلئے انتخابی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرنوں سے ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے،لیکن کسی کو دھرنا دینے سے روکا بھی نہیں جا سکتا ،امریکا کو سمجھ لینا چاہیئے کہ پاکستانی عوام ڈرون حملوں سے نفرت کرتے ہیں۔لاہور میں ریجنل کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ امریکہ اَن داتا نہیں،اَن داتا اللہ تعالیٰ کی ذات ہے،پاکستان میں انتہا پسندی کی ذمہ داری ان مغربی ممالک پر عائد ہوتی ہے جو یہاں جہادی چھوڑ کر چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے کی ترقی کا راز جاننے کے لئے پاکستان ریلویز کا وفد جلد بھارت کا دورہ کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔الیکشن کمیشن سندھ نے ایک مراسلہ ارسال کرکے حکومت سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ مراسلے میں الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کے رنگ،نئے جاری ہونے والے کاغذات نامزدگی کے بارے میں معلومات مانگی ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونین کونسل کی تعداد سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے اور حدبندیوں کے حوالے سے بھی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔
نسلی امتیاز کے خلاف تاریخی جدوجہد کرنے والے جنوبی افریقا کے رہنما نیلسن منڈیلا کے لئے جوہانسبرگ میں آج میموریل سروس جاری ہے۔انسانی عظمت کے علمبردار رہنما کو دنیا بھر سے سو سے زائد سربراہان مملکت اور حکومتوں کے نمائندے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔جوہانسبرگ کے ایف این بی اسٹیڈیم میں تقریب کا آغاز جنوبی افریقا کے قومی ترانے سے کیا گیا۔ جس کے بعد ایک نظم پیش کی گئی۔ میموریل سروسز کو مختلف کیٹیگریز میں ترتیب دیا گیا۔ سب سے پہلے نیلسن منڈیلا کی فیملی اور دوستوں کو موقع دیا گیا۔ دوسرے نمبر پر بین المذاہب ٹریبیوٹ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے ہندو مذہب کے پیروکاروں نے اپنے انداز میں انسانی حقوق کے رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تیسرے نمبر پر عالم اسلام کے رہنماو¿ں نے نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔جس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو اظہار خیال کی دعوت دی گئی اور انہوں نے مڈیبا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
امریکن فلم انسٹیٹیوٹ نے سال دوہزار تیرہ کی بہترین ہالی وڈ فلموں کے نام جاری کر دئیے،، جس کے مطابق گرویٹی سال دو ہزار تیرہ کی سب سے بہترین فلم ہے، بہترین فلموں میں ٹویلو ائیر آ سلیو، امریکن ہسل، اور دی وولف آف وال اسٹریٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے،، آسکر ایوارڈ کا اعلان سولہ جنوری کو کیا جائے گا۔
آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کاعالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کی کیا صورت حال پر عام شہری اور انسانی حقوق کے رہنما اظہار خیال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان کی 18کروڑ سے زائد آبادی میں شرح خواندگی بہت کم ہے ،اسی لحاظ سے انسانی حقوق سے آگاہی بھی کم ہے۔پسماندہ بستیوں میں لوگ تعلیم صحت اور روزگار جیسے حقو ق سے محروم ہیں تو ورکشاپوں میں مشقت کرنیوالے بچے ، مزدور اور قلی بھی جائز اور قانونی حق حاصل نہیں کرپاتے۔طبقاتی تفریق نے معاشی خلیج بھی وسیع کردی ہے۔بچوں اورخواتین پر تشدد اور امن وامان کی مخدوش صورت حال، لاپتہ افراد اور ماورائے آئین قتل بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں آتے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ محروم طبقات کو خود پر ڈھائے جانیوالے ظلم کا احساس ہونا چاہیئے۔ انسانی حقوق بیرونی ایجنڈہ نہیں، یہ آئین کے عطاکردہ ہیں۔انسانی حقوق ہمارے ارد گرد ہی موجود ہیں ، ضرورت ہے تو انہیں جاننے اور حاصل کرنے کی۔انسانی حقوق کی دگر گوں صورت حال کے ذمہ دار حقوق پامال کرنے والے بھی ہیں اور وہ بھی جنہیں حقوق کا ادراک نہیں۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |