PPI NEWS Bulletin 2100 پی پی آئی نیوز بلیٹن

February 24, 2014

ہیڈلائنز:۔

قومی اسمبلی میں ملکی داخلی صورتحال پر بحث۔
دہشتگردی سے پاکستان کی سلامتی وبقاءکو شدید خطرات لاحق ہیں، الطاف حسین۔
فاٹا میں ٹارگٹڈ آپریشن سے پولیو وائرس پاکستان بھر میں پھیلنے کا خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت۔
بھارتی جنگی جنون، اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا۔
اور
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کل سے بنگلہ دیش میں آغاز۔

خبروں کی تفصیل:۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں مداخلت سے سبق نہیں سیکھا گیا اور اب شام میں بھی مداخلت کرنے جارہے ہیں۔ ایوان کو اعتماد میں لیے بغیر خارجہ پالیسی میں یوٹرن لیا گیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایوان میں آکر بتائیں کہ طالبان سے مذاکرات کیوں ختم کئے گئے، وزیراعظم فیصلہ کریں فوج کی حمایت میں پوری قوم ساتھ ہوگی۔تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کا فیصلہ حکومت کررہی ہے یا ادارے۔ ایوان کو بتایا جائے حکومت یہ بھی بتائے کہ کیا 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی ختم ہوگئی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دھمکی دی کہ حکومت موجودہ صورتحال میں ایوان کو اعتماد میں لے ورنہ وہ مستعفیٰ ہو جائیں گے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ملک بھر کے عوام متحد اور بیدار ہو جائیں۔ عوام نے دہشت گردی کی آگ بجھانے کی کوشش نہ کی تو یہ آگ سب کے گھروں کو جلا کر بھسم کر دے گی۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں خودکش حملے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات کی مذمت کی۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی اور قتل وغارتگری سے پاکستان کی سلامتی وبقاءکو شدید خطرات لاحق ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فاٹا میں ٹارگٹڈ آپریشن سے نقل مکانی کے باعث پولیو وائرس دیگر علاقوں میں پھیل سکتا ہے، وفاق نے صوبائی حکومتوں کو خطرے سے آگاہ کردیا۔دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن سے ملک میں پولیو پھیلنے کا خدشہ ہوگیا ہے، عالمی ادارہ صحت کی ہدایت پر چاروں صوبوں کو الرٹ کر دیا گیا، اسلام آباد راولپنڈی بھی مشتبہ پولیو زدہ شہروں میں شامل ہے، سیوریج کے نمونے حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈبلیو ایچ او نے حکومت پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ وزیرستان میں پولیو اس قدر عام ہے کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کے 20 کیس سامنے آئے جن میں سے 18 کا تعلق وزیرستان سے ہے، ٹارگٹڈ آپریشن سے نقل مکانی کرنیوالے قبائل جہاں جائیں گے، وہاں جان لیوا مرض پھیلائیں گے۔

بھارت نے گزشتہ سال امریکا سمیت دیگر ممالک سے تقریباً چھ ارب ڈالرز کے فوجی ساز و سامان خریدے جبکہ دوہزار تیرہ میں واشنگٹن نے مجموعی طور پرمختلف ممالک کو 26 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا۔برطانوی اخبار کے مطابق دنیا میں ہتھیاروں کی فروخت پر نظررکھنے والے مغربی جریدے جینز ڈیفنس کے مطابق دوہزار تیرہ میں بھارت نے امریکا سے ایک اعشاریہ نو ارب ڈالرز کا فوجی اسلحہ خرید کیا جبکہ دیگر ممالک سے مجموعی طورپر چار ارب ڈالرز کا جنگی ساز و سامان خریدا گیا۔امریکا نے دوہزار تیرہ میں مجموعی طور پر چھبیس ارب ڈالر کا فوجی ساز سامان فروخت کیا لیکن تقریباً دو ارب ڈالرز کاامریکا سے فوجی اسلحہ خرید کر بھارت نے اسلحے کی خریداری میں سعودی عرب کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازکل سے بنگلہ دیش میں ہورہا ہے۔ پاکستان ٹائٹل کے دفاع کی مہم کا آغازکل سری لنکن ٹائیگرزکیخلاف کریگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوہزاربارہ میں بنگلہ دیش کوشکست دیکرایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ دوسال بعد ایشیا کے میگا کرکٹ ایونٹ کا میزبان ایک بارپھربنگلہ دیش ہے۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اورافغانستان کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ایشیا کپ میں پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے بارہ میچزمیں سے آٹھ میں پاکستان کوشکست ہوئی جبکہ چارمیں کامیابی ملی۔

Category: General, Human Rights, International, News Bulletins | نیوز بلیٹن, Politics, Sports

burberry pas cher burberry soldes longchamp pas cher longchamp pas cher polo ralph lauren pas cher nike tn pas cher nike tn nike tn pas cher air max 90 pas cher air max pas cher roshe run pas cher nike huarache pas cher nike tn pas cher louboutin pas cher louboutin soldes mbt pas cher mbt pas cher hermes pas cher hollister pas cher hollister paris herve leger pas cher michael kors pas cher remy hair extensions clip in hair extensions mbt outlet vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher ralph lauren pas cher