PPI NEWS Bulletin 2000 پی پی آئی نیوز بلیٹن

February 21, 2014

ہیڈلائنز:۔

پاکستان کی سالمیت کو مقدم رکھنے والوں سے مذاکرات کئے جائیں گے، وزیراعظم۔
فوجی آپریشن عوام و فوج کے درمیان نفرتوں کی دیوار کھڑی کرنے کی سازش ہے، امیر جماعت اسلامی۔
پاکستان اور ایران کا سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کے خاتمے پر اتفاق۔
کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق۔
اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں
اور
ملک کے بیشر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔

خبروں کی تفصیل:۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت ،بہتری اور امن کیلئے مذاکرات کو تیار ہیں لیکن مذاکرات صرف ان سے ہونگے جوپاکستان کے امن اور سالمیت کومقدم سمجھیں گے۔ اس امر کا اظہارانہوں نےلاہور میں شریف میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کے اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ پاک فوج ملکی سلامتی اور وطن کے تحفظ کی ضامن ہے۔ انکا کہنا تھاکہ انہیں بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے جب معصوم بچوں اور بے گناہوں انسانوں کو شہید کیا جاتا ہے۔وزیر اعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں وطن عزیز کے تحفظ کے لئے یکجا ہوں۔

جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ جس طرح دہشت گردی کی موجودگی میں مذاکرات ممکن نہیں ہیں اسی طرح جہازوں سے بمباری کی دھول میں بھی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ وزیر اعظم امریکی و بھارتی دباو¿ مسترد کریں اور طاقت کے استعمال کے مطالبوں کو نظر انداز کرکے مذاکرات کی میز دوبارہ بچھائیں۔ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی منور حسن نے منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکاکہناتھاجو ذمہ داری وزیر اعظم کی ہے اسے وزیر اعظم ہی پورا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن تباہی کا راستہ ہے جوعوام اور افواج کے درمیان نفرتوں کی دیوار کھڑی کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اب تک جس تحمل اور بردباری سے کام لیا امید ہے اسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے تعطل کو دور کریں گے۔

پاکستان اور ایران نے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔کوئٹہ میں بارڈر سیکیورٹی کمیشن کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر جنرل علی اصغر نے کہا کہ تین روزہ اجلاس میں اہم ایجنڈا پانچ ایرانی سیکیورٹی محافظوں کا اغوا تھا اغوا کاروں کے خطرناک عزائم ہیں جس پر پاکستان کوبھی تشویش ہے دونوں ممالک کے درمیان وسیع سرحد ہے جسے تجارت کیلئے اہم بنایا جاسکتا ہے ، غیر ملکی تارکین وطن، دہشت گردی، تجارت سے متعلق قائم پانچ کمیشن فعال کیے جائیں گے چیف سیکریٹری بلوچستان بابریعقوب فتح محمد کا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز کے پانچ اہلکاروں کے اغوا کار اگر پاکستان میں ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جو دہشت گردی اور شرپسندوں کی کارروائیوں کا جائزہ لے کر ہر تین ماہ بعد اجلاس کرے گی ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور سرحد پر مشترکہ گشت کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔

کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران گینگ وار کے ملزمان سمیت ایک سو دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق لیاری کے علاقے نوالین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔سپرہائی وے افغان بستی کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون چل بسی۔ ادھرمشرف کالونی میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر دو بم برآمد کرلئے گئے۔ کلاکوٹ پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو اسپتال سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں،ماڈلز کے ریمپ پر جلوے دیکھ کر حاضرین دنگ رہ گئے،اٹلی میں میلان فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، فیشن ویک کے دوسرے روز مشہور ڈیزائنر روبرٹو کوالی کے موسم سرما اور بہار سے متعلق ملبوسات کی نمائش کی گئی،جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ خوبصورت ماڈلز کے جدید اور روایتی ملبوسات کے ساتھ کیٹ واک نے حاضرین کو دم بخود کر دیا۔سلک گاو?نزکیساتھ لیدر کے امتزاج نیان ملبوسات کو نئی جدت دی تھی۔فیشن کی دنیا میں نت نئے تجربات کو حاضرین نے خوب سراہا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے چند شہروں میںآج درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا۔ اسلام آباد18اور08، لاہور21اور08 ، کراچی30 اور14، پشاور15اور10، کوئٹہ13 اورمنفی03، مظفرآباد15 اور07، فیصل آباد19اور09، ملتان19 اور12جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میں زیادہ سے زیادہ24 اور کم سے کم 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گیے۔

Category: Entertainment, General, Human Rights, International, News Bulletins | نیوز بلیٹن, Politics, Social Issues, Sports, Weather

burberry pas cher burberry soldes longchamp pas cher longchamp pas cher polo ralph lauren pas cher nike tn pas cher nike tn nike tn pas cher air max 90 pas cher air max pas cher roshe run pas cher nike huarache pas cher nike tn pas cher louboutin pas cher louboutin soldes mbt pas cher mbt pas cher hermes pas cher hollister pas cher hollister paris herve leger pas cher michael kors pas cher remy hair extensions clip in hair extensions mbt outlet vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher ralph lauren pas cher