Written by prs.adminDecember 8, 2013
PPI NEWS Bulletin 1100پی پی آئی نیوزبلیٹ
Health . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics Article
ہیڈلائنز:۔
بلوچستان بلدیاتی انتخابات : نیشنل پارٹی کی پہلی پوزیشن
کراچی میں فیصلہ کن آپریشن کی تیاری، سیاسی شخصیات کو گرفتار کرنے کیلئے اجازت طلب
شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو جاری
بھارت:ریاستی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
اور
ورزش ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق
خبروں کی تفصیل:۔
بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں اس وقت نیشنل پارٹی پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ دوسری پوزیشن کے لیے نواز لیگ اور پشتونخوا میپ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں ہزاروں امیداوار آج اپنی جیت کی خوشی منائیں گے جبکہ ہزاروں ایسے ہیں جن کی امیدوں پر اوس پڑے گی۔غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کااعلان ہوتے ہی یہ بات توطے ہوگئی ہے کہ کچھ لوگ تو مایوس ہوئے ہیں مگرجن کی قسمت کاستارہ چمکاہے انہوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اورکچھ منچلوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔اب تک کے نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کی پہلی ،ن لیگ اورپشتونخوا میپ میں دوسری پوزیشن کے لیے سخت مقابلہ ہے تاہم آزادامیدوار وں کی بھی تعداد کامیاب ہوئی ہے اوریہی میئرکے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
وفاقی حکومت نے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کراچی میں مستقل بنیادوں پر قیام امن اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کن اور آخری مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس حتمی آپریشن سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آئندہ چند روز میں کراچی کا دورہ کریں گے اور گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے علاوہ سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ آپریشن کے آخری مرحلے میں بڑے پیمانے پر ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروِں، لینڈ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے علاوہ ان کی سیاسی سرپرستی کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
شمالی وزیرستان ایجنسی میں فوجی قافلوں کی نقل وحرکت کے باعث پولیٹکل انتظامیہ نے ایجنسی بھر میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے شام ساڑھے چھ بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا، آج فوجی قافلے بنوں سے میران شاہ ، میران شاہ سے تحصیل دتہ خیل اور بنوں سے رزمک کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران اپنے گھروں میں رہیں۔
بھارت کی مختلف ریاستوں میں انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جا ری ہے، نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔بھارت کی تین ریاستوں راجستھان، مدھیا پردیش، چھتیس گڑھ اور وفاقی علاقے دہلی میں انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔۔ تمام ریاستوں میں اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ سخت ہے تاہم بی جے پی کو ابتدائی برتری حاصل ہے۔ دہلی میں ایک نئی جماعت عام آدمی پارٹی کا پلہ بھاری ہے۔ بھارت میں اگلے سال عام انتخابات کے سلسلے میں ان ریاستی انتخابات کو بہت اہم قرار دیا جارہا ہے۔
ورزش کرنا صحت کے لئے تو فائدہ مندہ ثابت ہوتا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔جی ہاں نیدر لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہلکی پھلکی ورزش کر کے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو اپنا زیادہ تر وقت گھر یا دفتر میں کرسی پر بیٹھ کر گزارتے ہیں ان کی صحیح طریقے سے ذہنی نشوونما نہیں ہو پاتی جبکہ اس کے مقابلے میں ورزش اور دیگر جسمانی سر گرمیوں میں حصہ لینے والے افراد زندگی کے ہر میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | |||
| 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 |
| 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 |
| 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
| 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | |
