Written by prs.adminMarch 28, 2013
Nepal Gears Up for Upcoming Election – نیپال میں عام انتخابات کی تیاری
Asia Calling | ایشیا کالنگ Article
نیپالی چیف جسٹس نے حال ہی میں عارضی حکومت کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے تین ماہ میں انتخابات کرانے کا وعدہ کیا۔ اگرچہ چار سیاسی جماعتوں کے درمیان اس حوالے سے ڈیڈلاک موجود ہیں، تاہم تجزیہ نگار شیڈول کے مطابق انتخابات کے انعقاد کیلئے پرامید ہیں۔
چیف جسٹس کھلراج ریگمی نیپال کے نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھارہے ہیں۔
کھلراج ریگمی”ہمارا سب سے بڑا چیلنج آزاد و شفاف انتخابات کا جلد ازجلد انعقاد ہے۔ سیاسی جماعتیں بھی اس چیز کیلئے پرعزم ہیں، ہم بہت جلد چیف کمشنر اور معاون کمشنرز مقرر کریں گے، تمام سرکاری مشینری کی توجہ اس وقت انتخابات پر مرکوز ہے، اس ذمہ داری کیلئے مجھ پر اعتماد کرنے کے لئے میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکرگزار ہوں”۔
نیپال میں 2006ءمیں خانہ جنگی کے اختتام کے بعد سے سیاسی طور پر استحکام نہیں آسکا ہے، جبکہ گزشتہ برس سے ملک پارلیمنٹ کے بغیر ہے اور عارضی آئین نافذ ہے۔ اسی لئے چیف جسٹس کی بطور نگران وزیراعظم تقرری انتخابات کی جانب مثبت پیشرفت قرار دی جارہی ہے۔
تاہم ہر شخص اس سے خوش نہیں، کھٹمنڈو میں سینکڑوں افراد حکومت سے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا مطالبہ کررہے ہیں۔یہ احتجاج اپوزیشن سی پی این ماﺅ پارٹی کے زیرتحت ہورہا ہے۔رمبادر تھاپا اس مظاہرے کے قائد ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک چیف جسٹس مستعفی نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
رمبادر تھاپا”یہ انتخابات کے نام پر ہونے والا دکھاوا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے حکومت اور صدر کے خلاف شدید احتجاج کی منصوبہ بندی کی ہے، نئی حکومت کی تشکیل غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔ ہم اس کی حمایت نہیں کرسکتے”۔
اسی طرح کے خدشات کا اظہار نیپال بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی کیا جارہا ہے، تکارام بھٹ ٹاری اس کے نائب صدر ہیں۔
تکارام بھٹ ٹاری”ہم اس لئے احتجاج کررہے ہیں کہ عدلیہ کے سربراہ بیک وقت انتظامیہ کے بھی سربراہ بن گئے ہیں،دوسری بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ کی عدم موجودگی پر اس طرح حکومت کی تشکیل آئینی نہیں، جبکہ اس وقت چیف جسٹس کو عارضی حکومت کا سربراہ بنانے کے خلاف کئی درخواستیں دائر ہوچکی ہیں اور وہ سماعت کیلئے بھی قبول ہوچکی ہیں۔ لہذا ہم نے چیف جسٹس کے مستعفی ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے”۔
تمام اس احتجاج کے باوجود بڑی سیاسی جماعتوں نے جون میں شیڈول انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں، حکومت نے تین سابق الیکشن کمشنرز کو انتخابات کرانے کا کام سونپا ہے۔ سابق چیف الیکشن کمشنر سوریا پرساد شریستھااس راہ میں سخت چیلنجز کے باوجود کافی پرامید ہیں۔
شریستھا”جی ہاں اس کام میں کافی مشکلات کا سامنا ہوگا، سب سے پہلے تو الیکشن کمیشن کی تشکیل ہی ایک بڑا چیلنج ہے، اس کے بعد حکومت کو انتخابات کیلئے قانونی فریم ورک اور کمیشن کو مضبوط کرنا ہوگا۔ اور سب سے بڑا چیلنج سیکیورٹی نظام ہے”۔
مگر سنیئر صحافی یُواراج گھمری اس بات سے اتفاق نہیں کرتے۔
یُواراج گھمری ا”میرا نہیں خیال کہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے گا، اس کی کئی وجوہات ہے، جن میں سب سے بڑی یہ ہے کہ بڑی تعداد میں سیاسی جماعتیں انتخابی عمل میں شریک ہونے کے لئے تیار ہی نہیں۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی تشکیل کا مرحلہ بھی آسان نہیں، جبکہ کمیشن کی اپنی ساکھ بھی متنازعہ حکومت کی وجہ سے متاثر ہوگی”۔
تاہم سیاسی جماعتیں اور عوام حالیہ دنوں میں ہونے والی پیشرفت پر کافی پرجوش نظر آتی ہیں، پراجاتانترا راشٹریا پارٹی نے حال ہی میں انتخابات کیلئے کھٹمنڈو میں کافی بڑا جلسہ کیا۔
الیکشن کمیشن کے دفتر میں حکام ووٹرز لسٹوں کی تیاری میں مصروف ہیں،جون میں انتخابات کے بعد نیپال میں نئے آئین کے نفاذ کا امکان ہے۔
ستا سی سالہ ہری پر شاد اُپا دھے ووٹنگ کارڈ کا انتظار کررہے ہیں۔
ہری پر شاد اُپا دھے”گزشتہ ہفتے تک ہمارے لئے ووٹرز کارڈ کی کوئی اہمیت نہیں تھی، اسی لئے میں نے اسے بنانے میں دلچسپی نہیں دکاھئی، مگر اب چیف جسٹس ہمارے نئے وزیراعظم بن چکے ہیں، مجھے یقین ہے کہ انکی حکومت عام انتخابات کا انعقاد کرانے میں کامیاب رہے گی، اگر یہ حکومت انتخابات نہیں کراسکتی تو پھر کون یہ کام کرسکتا ہے؟ ہم انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد اپنے گاﺅں جانے کی تیار کریں گے”۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | |
