Muhammad Rafi’sBirth-Anniversary – معروف اداکار و گلوکار محمد رفیع کا یوم پیدائش

آج بھارتی پلے بیکر سنگر محمد رفیع کا 89واں یوم پیدائش ہے۔محمد رفیع 24 دسمبر 1924 کو امرتسر کے کوٹلہ سلطان سنگھ گاو¿ں میں پیدا ہوئے۔ دس سال کی عمر میں رفیع کو ان کے بڑے بھائی نے استاد عبدالوحید خان کی سرپرستی میں انہیں موسیقی کی تعلیم دلائی۔ رفیع نے لاہور ریڈیو پر پنجابی نغموںسے اپنے سفر کی ابتدا کی۔
تقسیم ہند سے پہلے انہوں نے کئی فلموں میں نغمے گائے۔ رفیع کی زندگی میں سب سے بڑا موڑ اس وقت آیا جب موسیقار اعظم نوشاد نے انہیں گانے کا موقع دیا۔ نوشاد کے ساتھ انکی جوڑی بہت کامیاب رہی۔1965ءمیں بھارت کا اعلیٰ ترین اعزاز پدم شری حاصل کرنے والے محمد رفیع کی بے مثال آواز کی نمایاں خوبی یہ تھی کہ وہ نعت اور بھجن گا رہے ہوں یا غزل اور قوالی، المیہ گیت گا رہے ہوں یا طربیہ، ہمیشہ ایسا ہی محسوس ہوتا ہے، جیسے ان کی آواز بنی ہی اس مخصوص گیت کے لیے ہو۔
ایک اور نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ وہ اونچے سے اونچا یا دھیمے سے دھیما سر بھی سہولت کے ساتھ گا لیتے تھے اور اتنی مہارت سے گاتے تھے کہ سننے والا اس گیت کے مخصوص ماحول میں پہنچ جاتا۔
اکیتیس جولائی 1980ء کو بھارت کے مایہ ناز گلوکار محمد رفیع اپنی ایک ریکارڈنگ کے بعد جلدی ہی گھر چلے گئے، جہاں دل کے شدید دورے کے بعد وہ اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔
Category: Special Reports | خصوصی رپورٹس