Written by prs.adminMarch 31, 2013
India-Pakistan Tensions Rise Over Execution – پاک بھارت تعلقات میں تناﺅ
Asia Calling | ایشیا کالنگ Article
کشمیری حریت پسند افضل گرو کو گزشتہ ماہ پھانسی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کو بھی دھچکا پہنچا، پہلے پاکستان کی قومی اسمبلی میں افضل گرو کی پھانسی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور ہوئی، جس کے بعد بھارت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ اسی بارے میں سنتے ہیںایک ر پورٹ
میرا کمار بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی اسپیکر ہیں، وہ پاکستان کیخلاف ایوان میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد کا متن سنا رہی ہیں۔
میرا کمار”یہ ایوان بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے اور پاکستان کی قومی اسمبلی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہے جو شدت پسندوں اور دہشتگرد عناصر کی معاونت کے مترادف ہوں۔ ایوان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، اس کے معاملے میں ذرا سی مداخلت بھی بھارتی اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش ہوگی جس کے خلاف ہماری قوم متحد ہوکر سخت ردعمل پیش کرے گی”۔
یہ قرارداد پاکستان کی قومی اسمبلی میں افضل گرو کو پھانسی دینے کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد مذمت کے جواب میں پیش ہوئی۔ پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ افضل گرو کا جسد خاکی اس کے خاندان کے حوالے کیا جائے، جبکہ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ خطے سے اپنی فوج کو واپس بلائے۔پاکستان کے سابق سیکرٹری دفاع طلعت مسعود اس قرارداد کا دفاع کررہے ہیں۔
طلعت مسعود”پاکستان کشمیر کے معاملے میں دلچسپی رکھتا ہے، پاکستان کشمیری حریت پسندوں کی حمایت کرتا ہے اور یہ ابھی بھی ایک بڑا تنازعہ ہے، چاہے بھارت اس بات کو مانے یا نہ مانے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں کو کشمریوں کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کرنا ہوتا ہے، جبکہ پاکستانی عوام بھی کشمیر سے محبت کرتے ہیں”۔
ریاست کشمیر میں بھی افضل گرو کو دی جانے والی سزا کیخلاف احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ افضل گرو کا جسد خاکی تدفین کے لئے اسکے آبائی قصبے لایا جائے، ریاستی حکومت اور اپوزیشن جماعت بھی اس کی حمایت کررہی ہے۔
تاہم پاکستانی قرارداد پر بھارت نے انتہائی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، بھارت کی جانب سے آئندہ ماہ شیڈول ہاکی سیریز منسوخ کردی گئی، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے دوطرفہ تجارت اور مذاکرات معطل کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آرون جتیلی اپوزیشن جماعت بی جے پی کے رہنماءہیں۔
آرون جتیلی”میرے خیال میں ہمیں سنجیدگی سے خارجہ پالیسی پر بحث کرنے کی ضرورت ہے، اور یہ جاننا چاہئے کہ بھارت کو اس طرح بین الاقوامی سطح پر کیوں فٹبال بنایا جارہا ہے، اسی طرح بیرونی مداخلت پر ہماری جانب سے سامنے آنے والا رویہ بھی انتہائی غلط ہے، میرے خیال میں ہمیں پاکستان کے ساتھ مذاکرات ختم کرکے سنجیدہ تنازعات پر بات چیت کا راستہ ختم کردینا چاہئے، پاکستان اس بات کا مستحق نہیں”۔
کچھ دفاعی تجزیہ کار تو فوجی ردعمل کی بھی بات کرنے لگے ہیں، بھارت ورما ایک جریدے انڈین ڈیفینس ریویو کے ایڈیٹر ہیں۔
بھارت ورما “اس مسئلے کے حل کیلئے ہمیں زمین پر ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، جب تک ہم اپنی سفارتکاری میں فوجی طاقت کا عنصر شامل نہیں کریں گے اس وقت تک پاکستان کے روئیے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی، میری نظر میں تو یہ ضروری ہے کیونکہ مغربی افواج خطے سے نکلنے والی ہیں اور اسکے بعد عسکریت پسند عناصر کے پاس کوئی کام نہیں ہوگا۔ اگر وہ پاکستان میں رہے تو یہ اس کے لئے خطرناک ہوگا، اسی لئے وہ ان عناصر کو بھارت بھیجنا چاہتا ہے اور وہ اس کی تیاری بھی کررہا ہے”۔
تاہم متعدد افراد دوستی اور بات چیت کو ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ سمجھتے ہیں۔ مانی شنکر ایئر پاکستان میں بھارت کے سفیر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔
مانی شنکر ایئر”ہم نے تجارت، عوام سے عوام کے رابطے اور ثقافتی معاملات میں کافی پیشرفت کی ہے۔ میرے خیال میں طاقت کا استعمال ہمارے مفاد میں نہیں، اگر یہ ہمارا مفاد میں نہ ہوتا تو ہم تجارتی تعلقات کو آگے کیوں بڑھاتے؟ معمول کے تجارتی تعلقات کی بحالی سے بھارت کو کافی فائدہ ہوا ہے”۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | |
