Father Djonga, Tirelessly Fighting for Papuan Rightsانڈونشین سماجی کارکن

December 13, 2013

ہیومین رائٹس واچ گزشتہ پندرہ سال کے دوران انڈونیشین صوبے پاپوا میں سیکیورٹی فورسز کے مظالم کے سینکڑوں واقعات سامنے لاچکی ہے، مگر تمام تر خطرات کے باوجود ایک مقامی سماجی کارکن لوگوں میں انسانی اور سیاسی حقوق کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔ اسی بارے میں سنتے ہیں آج کی رپورٹ

پچپن سالہ فادر جوہانز جونگا ،پاپوا کے دریائے بیلم کے قریبی علاقے وامینامیں رہائش پذیر ہیں۔
فادر جوہانز جونگا”یہ میری صبح کا آغاز ہے، یعنی مرغیوں اور مچھلیوں کو دانہ ڈالنا”۔
ان کے پڑوسی ڈیمیئنز ویٹاپو فادر سے کاشتکاری کے بارے میں جاننے کیلئے آئے ہیں۔
ڈیمیئنز ویٹاپو”میں جاننا چاہتا ہوں کہ کس طرح مچھلیوں کے تالابوں کا خیال رکھا جاتا ہے، فادر جونگا نے ہمیں کافی اچھی چیزیں سیکھائی ہیں، ہم لوگ ان کی موجودگی سے بہت خوش ہیں، ہم بہت زیادہ سرگرم ہوگئے ہیں اور وہ ہمارا خیال رکھتے ہیں”۔

وامینا،فادر جونگا کا نیا گھر ہے، تاہم وہ صوبہ پاپوا میں گزشتہ تیس برسوں سے مقیم ہیں، جس کے دوران انھوں نے سیکیورٹٰ فورسز کی جانب سے مقامی افراد پر تشدد کے لاتعداد واقعات کا مشاہدہ کیا۔
فادر جونگا”پاپواشہریوں کیلئے یہ معاملہ سیاسی نہیں بلکہ وہ اپنے حقوق کے بارے میں آواز اٹھانا چاہتے ہیں۔ جب وہ احتجاج یا انصاف کی جدوجہد کرتے ہیں تو انتظامیہ انہیں طاقت کا استعمال کرکے روکنے کی کوشش کرتی ہے، میرے خیال میں یہ رجحان بہت خطرناک ہے”۔
دو ہزار سات میں انڈونیشین فوج نے یہاں کی ایک علیحدگی پسند تحریک فری پاپوا موومنٹ یا او پی ایم کیخلاف آپریشن شروع کیا،تاہم فادر جونگا مقامی افراد کیساتھ فوج کے مظالم کیخلاف پرامن تحریک چلارہے ہیں۔

فادر جونگا”میں فوج اور پولیس افسران کیخلاف لڑ رہا ہوں، وہ مجھے فادر آف او پی ایم کہتے ہیں، مگر اہم بات یہ ہے کہ او پی ایم کو کس طرح رکھا جائے، اس وقت انڈونیشین فوج اپنے ہی بھائیوں کو مار رہی ہے، میں اس کے مقابلے میں انسانی بہتری کی سوچ پر عمل کررہا ہوں، او پی ایم کے کارکن یا انڈونیشین فوجی مسلمان ہوسکتے ہیں، مگر جب ہم انسانی ہمدردی کی بات کرتے ہیں تو اس میں کسی قسم کا امتیاز روا نہیں رکھا جاتا”۔
دو ہزار نو میں فادر جونگا کو پاپوامیں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے پریاپ تھیام ہین ایوارڑ سے نوازا گیا، یہ انڈونیشیاءکا ہیومین رائٹس پر سب سے اعلیٰ اعزاز ہے، جس کا نام ایک انڈونیشین نژاد چینی وکیل پر رکھا گیا ہے۔حال ہی میں فادر جونگانے ایک مقامی خاتون کی حمایت میں مہم چلائی، جسے ایک بڑے سرمایہ کار کے باعث چھالیہ کی فروخت میں مشکلات کا سامنا تھا۔

جونگا”میں نے اس سے پوچھا کہ وہ موجودہ صورتحال پر کیا محسوس کررہی ہے؟ کیا حکومت چھالیہ کی فروخت کیلئے اس کی حمایت کررہی ہے؟ ہم سب تمہارے لئے جمع ہوں گے اور اگر تم چاہو گی تو پارلیمنٹ میں بھی یہ معامل اٹھانے کی کوشش کریں گے، بس تم اپنی آواز بلند کرو”۔
سی لیرا وینڈا کا کہنا ہے کہ اسے بڑی دکانوں سے خطرہ محسوس ہورہا تھا۔
سی لیرا وینڈا “بڑے سرمایہ کار دکانوں پر چھالیہ فروخت کررہے ہیں، حکومت ہماری کوئی مدد نہیں کررہی، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ہماری مالی مدد کرے”۔
فادر جونگا کا الزام ہے کہ انڈونیشین حکومت سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی لحاظ سے پاپوا کے شہریوں کا استحصال کررہی ہے، اس حوالے سے انھوں نے نوجوانوں کا ایک گروپ پاپوا وائس تشکیل دیا ہے۔
فادرجونگا”ہم نوجوانوں کو تفتیش کرنا اور اپنے صوبے کی کہانیوں پر رپورٹس لکھنا سیکھا رہے ہیں، یہ وقت افسوس، غم منانے یا چپ رپنے کا نہیں، ہمیں قلم کے ذریعے اپنی جدوجہد کرنی چاہئے، اپنے ارگرد ناانصافی کے واقعات کو تحریری شکل میں سب کے سامنے لانا ہوگا”۔
ایک این جی اوامپارسیالl اس مہم میںجونگا کی مدد کررہی ہے، پوئنگکے انڈارٹی اس این جی او کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔
پوئنگکے انڈارٹی”ہم فادر جونگا کے طالبعلموں کو تربیت دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنے دیہات میں امن قائم کریں گے، مجھے فادر جونگا کی جو چیز وہ سب سے متاثر کرتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ کبھی خوفزدہ نہیں ہوتے”۔
فادر جونگا کے قریبی دوست فادر بینی جیائے بھی اپنے دوست کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
فادر بینی جیائے”میرے خیال میں وہ معاشرے سے حقیقی معنوں میں جڑا ہوا ہے، اور یہی سب سے اہم چیز ہے۔ وہ مظلوم مقامی افراد کیلئے لڑ رہا ہے، مگر وہ لوگوں کو اس جدوجہد کا پرامن راستہ دکھا رہا ہے، اور میری نظر میں تو یہ سب سے بہترین کام ہے”۔

Category: Asia Calling | ایشیا کالنگ

Comments are closed.

burberry pas cher burberry soldes longchamp pas cher longchamp pas cher polo ralph lauren pas cher nike tn pas cher nike tn nike tn pas cher air max 90 pas cher air max pas cher roshe run pas cher nike huarache pas cher nike tn pas cher louboutin pas cher louboutin soldes mbt pas cher mbt pas cher hermes pas cher hollister pas cher hollister paris herve leger pas cher michael kors pas cher remy hair extensions clip in hair extensions mbt outlet vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher ralph lauren pas cher