Written by prs.adminJuly 9, 2013
Death Anniversary of Fatima Jinnah محترمہ فاطمہ جناح کا یوم وفات
Special Reports | خصوصی رپورٹس Article
مادرملت فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ءکو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
1910 میں انہوںنے میٹرک اور 1913 میں سینئر کیمرج کا امتحان پرائیویٹ طالبہ کی حیثیت سے پاس کیا۔ 1922 وہ سال ہے جب محترمہ نے ڈینٹیسٹ کی تعلیم مکمل کر لی۔ تاہم 1929 میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زوجہ کے انتقال کے بعدانہوںنے اپنی زندگی بھائی کی خدمت کےلئے وقف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس کے بعد سے محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی کا مقصد بھائی کی خدمت اور ہر میدان میں ان کا ساتھ دینا بن گیا تھا۔
انہوں نے نہ صرف نجی زندگی میں بلکہ سیاسی زندگی میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔1940میں جب قائد اعظم تقسیم ہند کی تاریخ ساز قرار داد میں شرکت کے لئے لاہور تشریف لائے تو محترمہ فاطمہ جناح بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان کے دوران قائد اعظم محمد علی جناح کا جس طرح ساتھ دیا وہ اسی کا اعجاز تھا کہ برصغیر کے گلی کوچوں اور بازاروں میں مردوں کے دوش بدوش خواتین سرگرمی سے حصہ لینے لگی تھیں۔
7اگست 1947کو محترمہ فاطمہ جناح 56 سال کے بعد دہلی کو الوداع کہہ کر کراچی منتقل ہو گئیں۔ اور قائداعظم کی وفات کے بعد کئی برسوں تک بھائی کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔
1964 میں ضعیف العمری کے باوجود وہ فوجی آمر ایوب خان کے خلاف منصب صدارت کے مقابلے میں اتریں، تاہم دھاندلی کے باعث انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، مگر اس کے بعد ایک تحریک نے جنم لیا جسکا نتیجہ چند برسوں کے اندر ایوب خان کی آمریت کے خاتمے کی صورت میں نکلا۔
محترمہ فاطمہ جناح ہر مقام اور ہر میدان میں خواتین کو مردوںکے شانہ بشانہ دیکھنے کی خواہاں تھیں وہ جب تک زندہ رہیں تب تک انہوں نے خواتین کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی ۔
9جولائی 1967ءکومادرملت73سال کی عمر میں اس دنیا ئے فانی سے کوچ کرگئیں، اگرچہ آج وہ ہم میں نہیں مگر ان کی بے مثال جدوجہد اور قربانیاں آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | |||
| 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 |
| 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 |
| 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
| 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | |
