Women sucide in Pakistan خواتین میں خودکشی کا رجحان
کچھ عرصے پہلے کراچی میں ایک شادی شدہ عورت نے غربت اور افلاس سے تنگ آکراپنی چھ ماہ کی بیٹی کے ہمراہ خود کشی کی کوشش کی ۔ اس عورت کی زندگی تو بچا لی گئی مگر اسکی معصوم بچی جانبر نہ ہو سکی۔ اسی طرح صوبہ پنجاب کے ایک گاﺅ ں میں ایک عورت نے کنویں میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پاکستان میں گزشتہ کچھ سالوں سے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہاہے اور اسی بارے میں پیش خدمت ہے NEWS PPI فیچر۔
سعدیہ: پاکستان میں نوے کی دہائی کے وسط سے خواتین میں خودکشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق پہلے کے مقابلے میں یہ شرح سالانہ چند سو سے بڑھ کرایک سے ڈیڑھ ہزار ہوگئی ہے۔پاکستان میں خودکشی کے اہم سماجی عوامل میں غربت، بے روزگاری، معاشرتی عدم تعاون، تعلیم کی کمی اور نفسیاتی عوامل وغیرہ شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان خواتین میںاموات کی تین بڑی وجوہات میں سے ایک خودکشی ہے جو نہ صرف ایک المیہ ہے بلکہ عظیم معاشرتی نقصان بھی ہے۔کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نوجوان شادی شدہ خواتین میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہے ۔ کم عمری میں شادی، شریک حیات کے انتخاب کی آزادی نہ ہونا، شادی کے فوراً بعد بچوں کی پیدائش پر اصرار، شوہر پر معاشی انحصار اور سسرال کے افراد سے اختلافات اس کی اہم وجوہات ہیں۔
فرمان علی :مددگار ریسرچ اینڈ ڈیٹابیس سینٹر کراچی کے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال اکتوبرتک خودکشی کرنےو الی خواتین کی تعداد تقریباً 1000 رہی۔اسی طرح سال 2008ءمیں ،مددگار ڈیٹابیس کے مطابق، خو دکشی کے3271 واقعات رونما ہوئے جن میں 1098 خواتین شامل تھےں۔خودکشی کے ان واقعات میںنوعمر لڑکیوں اورشادی شدہ خواتین نے زہریلی گولیوں کا استعما ل کر کے،زہریلا مواد پی کر ، زہریلا پاﺅڈر کھا کر،پھندہ لگا کر،چلتی گاڑی کے نیچے آکر، گولی مار کر، خود کو زخمی کر کے،ہاتھ کی رگ کاٹ کریا اونچائی سے چھلانگ لگا کرزندگی کا خاتمہ کر لیا۔ لالہ حسن عورت
نگین شاہ: گذشتہ دس سال کے دوران مجموعی طور پر10800 خواتین نے مختلف وجوہات کے باعث اپنی زندگی کے چراغ گل کر دیئے۔ وکلاءبرائے انسانی حقوق و قانونی امداد (LHRLA)کے سربراہ ضیاءاعوان نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پراظہار خیال
کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میںپھیلی منافرت ،افراتفری ،بے راہ روی، مایوسی، عدم اعتماد ، غربت، مشتر کہ خاندانی نظام کاتنزلی کی جانب سفر، بے روزگاری، احساس محرومی و برتری ،محبت میں ناکامی،پولیس تشدد،دماغی اور نفسیاتی عوارض و انتشار،خود کشی کے خاص خاص اسباب ہیں۔اس کے علاوہ جدید زمانے کے مسائل اور تیزی سے پھیلتے ہوئے ذہنی امراض سے عدم توجہی، خود کشی کیجانب راغب کرنے والے عوامل ہیں۔
فرمان علی : پاکستان کی تقریباََ 85فیصد آبادی غربت کی زندگی بسر کر رہی ہے۔انٹرنیشنل این جی اوز کی جاری کردہ رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں خودکشی کرنے والی نوجوان خواتین کی تعدادایک تہائی سے زیادہ ہے،جبکہ پاکستان میں خودکشی کرنے والے افراد میں نوجوان لڑکیوںکی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
سعدیہ: پاکستان کے سماجی ،اقتصادی اور صحت سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر، خود کشی کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ بیروزگاری اور غربت کی ابتر صورتحال کے باعث حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ اگر فوری طور پران واقعات کی روک تھام کے لئے کوئی موئثر حکمت عملی اختیار نہ کی گئی توحالات کی سنگینی کو کنٹرول کرنا مشکل ہی نہیں ،ناممکن ہو گا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply