PPI News Bulletins 0800 پی پی آ ئی نیوز بلیٹن
راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس پر کوہستان کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوہستان میں شٹیال کے مقام پربس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جہاں فائرنگ کی گئی وہ ویران علاقہ ہے اور موبائل بھی کام نہیں کرتے۔واقعہ صبح کی نماز کے بعد پیش آیا.پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 28 افراد سوار تھے۔
سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس میں پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی کو طلب کر لیا ہے اور سماعت7مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے سات رکنی لارجر بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اعتزاز احسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا بینادی اختیار ہے کہ وہ کسی بھی شخص یا دستاویزات طلب کر سکتی ہے۔ جسٹس ناصر الملک نے استفسار کیا کہ کیا آپ صرف سمریوں پر انحصار کریں گے۔ جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس کا انحصار استغاثہ کی جرح اور بحث پر ہوگا۔ جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس میں کہا کہ دفاع کو گواہان طلب کرنے میں کیا دقت درپیش ہے، اس وقت عدالت کو علم نہیں کہ آپ کا دفاع کیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے آرڈر میں کہا تھا کہ صورت حال کورٹ کے علم میں لائی جائے، اگر وزیراعظم کی توہین عدالت کی نیت ہوتی تو وہ ایسا آرڈر جاری نہیں کرتے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ تبدیلی کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو طالبان اور القاعدہ سے خطرہ تھا، مجھے ان سے کوئی خطرہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ مجھ سے خائف سیاستدان ہوں گے جو سونامی سے پریشان ہیں۔اس موقع پر انھوں نے پاکستان کیلئے آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے کو بھی سراہا۔
بھارت میں کام کرنے کے بہتر ماحول کے مطالبے، سرکاری املاک کی فروخت اور مہنگائی کے خلاف آج ملک بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے جس میں کروڑوں افراد شریک ہیں۔ ہڑتال کی کال کی حمایت بھارت کی بڑی ٹریڈ یونینوں اور ہزاروں چھوٹی یونینوں نے بھی کی ہے۔ ہڑتال کے باعث بینک، ٹرانسپورٹ اور پوسٹ آفس شدید متاثر ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں مہنگائی کی شرح دسمبر میں نو اعشاریہ ایک فیصد سے گر گئی ہے تاہم یہ اب بھی ساڑھے سات فیصد پر قائم ہے۔
ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے اپریل کے سودے 58سینٹس کمی سے 107ڈالر98سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے69سینٹس کمی سے123ڈالر48 سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔
بنگلا دیش میں ایشیا کپ کے آغاز سے قبل پی سی بی نے لاہور میں کنڈیشننگ کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ ڈیو واٹمور کھلاڑیوں کی استعداد کا جائزہ لے سکیں۔اطلاعات کے مطابق کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ایک طویل سریز کے بعد آرام چاہتے ہیں۔ کھلاڑیوں نے مجوزہ کیمپ میں فاسٹ باو¿لروں کو ٹپس دینے کی ذمہ داری سابق فاسٹ باو¿لر سرفراز نواز کو سونپے جانے پربھی اعتراض کیا ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply