Written by prs.adminDecember 10, 2013
PPI NEWS Bulletin2100پی پی آئی نیوز بلیٹن
Business . General . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Sports Article
ہیڈلائنز:۔
عدالت عظمیٰ کے ججز نے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا ٹنڈولکر قرار دیدیا۔
35 لاپتہ افراد فوج یا ایجنسیوں کی تحویل میں نہیں، وزارت دفاع۔
چیف سیکرٹری سندھ انتخابی شیڈول سمیت الیکشن کمیشن میں طلب۔
امریکی وزیر دفاع کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی، دفتر خارجہ۔
ملک کے مختلف حصوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، چیئرمین اوگرا کا نوٹس۔
اور
پاکستان اور سری لنکاکے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔
خبروں کی تفصیل:۔
سپریم کورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عدالت عظمیٰ کا ٹنڈولکر قرار دیا ہے۔سپریم کورٹ کی عمارت میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں منعقدہ آخری فل کورٹ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کو بلیک میل کرنے کے دن چلے گئے، اب کوئی عدلیہ کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ عدلیہ ریاست کا بڑا ستون ہے۔ آج ان کی صدارت میں فل کورٹ کا آخری اجلاس ہے کل سے وہ ریٹائر ہوجائیں گے ، انہیں یقین ہے کہ آنے والی عدلیہ بھی بہتر انداز میں کام کرے گی،اجلاس کے دوران عدالت عظمیٰ کے ججز نے چیف جسٹس کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئیر جج اور نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ افتخار محمد چودھری مضبوط اعصاب کے مالک ہیں انہوں نے مشکل وقت میں اپنے آپ پر قابو رکھا، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ افتخارچودھری کی ٹیم کا حصہ ہوناان کے لئے باعث فخرہے اور اپنے پوتوں کو بھی بتائیں گے کہ انہوں نے چیف جسٹس کے ساتھ کام کیا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ افتخار محمد چودھری کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کے کپتان کی طرح ہیں، وہ سپریم کورٹ کے سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے بہترین انداز میں اپنی اننگز کھیلی، جسٹس اعجازافضل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے جس عدلیہ کی بنیاد رکھی ہے وہ کسی کے ڈھول پر نہیں ناچے گی، جسٹس امیرہانی مسلم نے کہا کہ ان جیسی قیادت صدیوں میں پیداہوتی ہے اور افسوس ہے کہ کل چیف جسٹس کی قیادت سے محروم ہوجائیں گے۔
وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 35 لاپتہ افراد فوج یا ایجنسیوں کی تحویل میں نہیں۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 35 لاپتہ افراد میں ہمارا موقف یہ ہے کہ یہ افراد فوج یا ایجسیوں کے پاس نہیں۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کیس پر عدالتی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، جس کا جائزہ لینے کے بعد ممکن ہے کہ نظرثانی اپیل دائر کی جائے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حقیقت جاننے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کیلئے دربارہ درخواست کرسکتے ہیں، نظرثانی کی درخواست دینا قانونی حق ہے۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ شیڈول ساتھ لانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کرتےہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا مجوزہ شیڈول بھی ساتھ لائیں۔چیف سیکریٹری سندھ کل الیکشن کمیشن آئیں گے۔واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تین بار موخر ہوچکا ہے۔الیکشن کمیشن سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول تیرہ دسمبر کو جاری کرے گا۔سپریم کورٹ نے سندھ میں اٹھارہ جنوری دو ہزارچودہ کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی ہمیں یقین دلایا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون پر منفی اثر نہیں پڑنے دیا جائیگا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کے درمیان ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دوںوں رہنماو¿ں نے پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چک ہیگل نے یقین دلایا کہ امریکی انتظامیہ اس معاملے پر کانگریس کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ترجمان کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے نیٹو سپلائی کھولنے کی اہمیت پر زور دیا اور معاونت فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اوگرا نے وسطی اور جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا نوٹس لے لیا۔ لائسنس کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔چیئرمین اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سنٹرل اور جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں انسپکشن ٹیموں کو روانہ کر دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ وائس چیئرمین اوگرا صابر حسین کی سربراہی میں مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو صورتحال کو مانیٹر کرے گی۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی پیٹرول پمپس بند ہیں، کئی مقامات پر گاڑیوں کا ایندھن بلیک میں 200 روپے لیٹر تک فروخت ہونے لگا، پمپس مالکان کی جانب سے منافع بڑھانے کے مطالبے پر بہت سے لوگوں نے سائیکلیں نکال لیں۔
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا، دبئی میں ہونے والے میچ کیلئے آئی لینڈرز نے آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جبکہ گرین شرٹس کی پریکٹس جاری ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی شاہینوں اور سری لنکن ٹائیگرز کے درمیان جنگ ہوگی۔سری لنکا کی تیاریوں پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی گہری نظر ہے اور کھلاڑیوں کو بھی یہ بات بتادی گئی کہ افغانستان کے خلاف میچ جیسی پرفارمنس آئی لینڈرز کے خلاف کسی صورت قبول نہیں، گرین شرٹس کو اگر فاتحانہ کارکردگی دکھانا ہے تو تربیتی سیشن میں کمال فن کیلئے خوب پسینہ بہانا ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |