Written by prs.adminFebruary 12, 2013
PPI NEWS Bulletin1700 پی پی آئی نیوز بلیٹن
Entertainment . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics Article
ہیڈ لائنز:۔
الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق درخواست، سپریم کورٹ نے طاہر القادری سے دہری شہریت پر جامع جواب طلب کرلیا
الیکشن کمیشن کا نیب سے سزا یافتہ افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
ایم کیو ایم کا جمہوری عمل مضبوط بنانے کیلئے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان
افضل گرو کی پھانسی سے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
سندھ حکومت کا لاہور میٹرو بس سے اچھا منصوبہ کراچی میں شروع کرنیکا اعلان
محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کے ٹی وی شوز پر پابندی کی سفارش
اور
اکشے کمار کی چور پولیس کی کہانی نے مچادی دھوم
خبروں کی تفصیل:۔
سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق درخواست کی ،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں یہ میری پہلی حاضری ہے،اجازت چاہتا ہوں کہ کیس سے پہلے اپنے تاثرات سے بھی آگاہ کروں، میں نے عدلیہ کی بحالی میں بھی حصہ لیا۔ اس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آپ اپنے کیس کی بات کریں، پہلے اس پر مطمئن کریں کہ پٹیشن دائر کرنے کیلئے آپ کا کیا قانونی جواز ہے، آپ کا حق دعویٰ کیا بنتا ہے ، عدالت کو مطمئن کریں، کیا کینیڈا کا شہری پاکستان کی شہریت بھی رکھ سکتا ہے۔آپ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ اس معاملے میں آپ کا مفاد کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میں پاکستان اور کینیڈا کا شہری ہوں،امیگریشن کی اصل دستاویزات جمع کرا دوں گا۔ عدالت عظمیٰ نے دہری شہریت کے حوالے سے جامع جواب اور عدالت کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ۔
الیکشن کمیشن نے نیب سزا یافتہ افراد کو آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل مزید سخت بناتے ہوئے ان تمام سیاستدانوں اورایسے افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جو نیب سے کسی کیس میں سزا یافتہ ہوں یا انہوں نے پلی بارگین کی سہولت سے فائد ہ اٹھایا ہو۔الیکشن کمیشن نے مالی امور کے حوالے سے امیدواروں کی اسکروٹنی کو مو¿ ثر بنانے کے لئے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا سے بھی مدد لینے کا جائزہ لیا ہے ،رپورٹس کے مطابق اس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے جس میں ان اداروں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر متحدہ قومی موومنٹ جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی اور جمہوری عمل کو محفوظ بنانے کے لئے بھی ضرورت پڑی تو اے پی سی بلائیں گے۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے اتحادی جماعت سے مشاورت جاری ہے رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔صدر مملکت سے دوسری بار اجلاس میں اس معاملے پر بات ہوگی۔آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن اور لیڈر آف ہاﺅس نگراں وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر بھی ذمہ دار سیاسی جماعت کا کردار ادا کرے گی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید کا کہنا ہے کہ پہلے کشمیری لیڈر محمد مقبول بٹ اوراب افضل گورو کوناحق سزائے موت دینے پر بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ اسلام آباد میں کشمیری لیڈر محمد مقبول بٹ کی برسی پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید کا کہنا ہے کہ محمد مقبول بٹ کا قتل آئین ا ور قانون کے منافی ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے، پاکستان کی قوم اور حکمران ہمارے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نو فروری دوہزار تیرہ کو محمد افضل گورو کوبھارت کی جانب سے ناحق سزائے موت دینے پرآج آزاد جموں کشمیر مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چودہ فروری کو اسلام آباد کے جلسے میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں اور پوری دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ ہم سب ایک ہیں۔
سندھ کے صوبائی وزیربلدیات آغاسراج درانی نے کہا ہے کہ لاہورمیٹرو بس سے اچھا منصوبہ کراچی میں لے کر آئینگے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیربلدیات آغاسراج درانی کا کہنا تھا کہ لاہورمیٹرو بس سے اچھا منصوبہ کراچی میں لے کر آئینگے، چین کے اشتراک سے شروع ہونے والا منصوبہ امن و امان کی صورتحال کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تھا ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا جمہوریت کا حسن ہے۔
سینیٹ کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے کرکٹرز محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کے ٹی وی شوز پر پابندی لگانے کی سفارش کردی،کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور موجودہ دور میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن فرح عاقل کی زیرصدارت ہوا۔ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سبحان احمد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میریٹ پر سلیکٹ ہوتی ہے،سفارش نہیں چلتی۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان نے گیارہ ٹیسٹ کھیلے، چھ جیتے،ٹیم نے تیس ون ڈے میں سے پندرہ اور اٹھارہ ٹی ٹوئنٹی میں سے دس جیتے۔ ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ بھی بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے ہارون لورگاٹ کے آنے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ ہارون لوگارٹ کے بہت سے ممالک کے بورڈز سے رابطے ہیں۔کمیٹی کی چیئرپرسن فرح عاقل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میچ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹرز کی سزا معاف بھی ہو جاتی ہے تو بھی بورڈ محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کو معاف نہ کرے۔ تینوں کرکٹرز کے ٹی وی شوز پر بھی پابندی لگائی جائے۔
بالی وڈ میں ڈانس کے شہزادوں اور چور پولیس کی کہانی نے دھوم مچادی ہے، اے بی سی ڈی نے تین دنوں میں 18کروڑ جبکہ اسپیشل 26 نے باکس آفس سے 25 کروڑ سمیٹ لیے ہیں۔ بالی وڈ کے ڈانس شہزادے، جب پرابھو دیوا کی شاگردی میں اسکرین پر دھوم مچانے آئے تو دیکھنے والے بھی تھرک اٹھے۔ فلم میں بتایا گیا ہے کہ محنت اور لگن ہو تو ٹیلنٹ کو کوئی نہیں ہراسکتا۔ دوسری طرف چور پولیس کی کہانی بھی باکس آفس پر کامیاب ہوگئی ہے، اسکرین پر منوج باجپائی اور اکشے کا ٹاکرا لوگوں کو خوب بھایا۔ انوپم کھیر بھی کافی عرصے بعد لوگوں کو بہت پسند آئے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
Leave a Reply