
Written by prs.adminDecember 11, 2013
PPI NEWS Bulletin 2100پی پی آئی نیوز بلیٹن
Business . General . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Sports Article
ہیڈلائنز:۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنے عہدے سے سبکدوش۔
این آئی سی ایل کیس، نیب کا یوسف رضا گیلانی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ۔
اسلام آباد واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر پر فرد جرم عائد۔
بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری۔
اور
سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع۔
خبروں کی تفصیل:۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات جنوری کے بجائے مارچ میں کرانے کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 18 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے،جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اورچیف سیکریٹری سندھ نے الیکشن کمیشن سے جواب داخل کرانے کے لئے کل تک کی مہلت طلب کی جس پرالیکشن کمیشن نے ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کھ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام معاملات کل تک مکمل کرلے۔واضح رہے کھ سندہ حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کھ بلدیاتی انتخابات جنوری کے بجائے مارچ میں کرانے کی اجازت دی جائے۔
افتخار محمد چوہدری آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ تاہم چار سال قبل ملک گیر تحریک سے بحال ہونے والے جج کے دور سے متعلق وکلاءکی آراءمنقسم ہے۔کچھ کا کہنا ہے کہ ان کا دور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم تھا تو بعض کے مطابق ان کی نظر صرف ”پالولر“ مقدمات پر ہی رہی اور کئی مواقع پر عدالت نے اپنے ”دائرہ اختیار سے تجاوز“ کیا جس سے ان کے بقول عدلیہ اور مقننہ میں غیر ضروری تناو¿ پیدا ہوا۔دوسری جانب17 ججوں کی جانب سے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کے اعزاز میں ایک خصوصی سماعت کے دوران نئے چیف جسٹس تصدق حیسن جیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جسٹس چوہدری نے آئین سے انحراف کے دور کا خاتمہ اور عوامی سطح پر بنیادی حقوق اور جمہوریت کی قدر کو بڑھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پیش رو کا نومبر 2007ئ کا فیصلہ تاریخی تھا جس میں اس وقت کے فوجی صدر پرویز مشرف کی طرف سے ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔جسٹس تصدق کا کہنا تھا کہ اچھی طرز حکمرانی کے لیے قانون کی بالادستی ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں تمام اداروں بشمول عدلیہ کو اپنے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
این آئی سی ایل کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم گیلانی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں یوسف رضاگیلانی کو پولیس کے ذریعے طلب کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ این آئی سی ایل کیس میں تفتیش کیلئے نیب نے آج سابق وزیراعظم کو طلب کیا تھا، تاہم انھوں نے تفتیش کیلئے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اسلام آباد کے جناح ایونیو فائرنگ واقعے کے مرکزی ملزم سکندر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمٰن نے اڈیالہ جیل میں جناح ایونیو فائرنگ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے واقعے کے مرکزی ملزم سکندر پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم سکندرنے فرد جرم کے کاغذ کا مطالعہ کرنے بعد دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ پیپر پڑھنے کے بعد ملزم سکندر نے موقف اختیار کیا کہ یہ جرم میں نے نہیں کیا جو کاغذ پر لکھا گیا ہے،وکیل سے مشورہ کرنے کے بعد دستخط کروں گا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم سکندر اس کی بیوی کنول اور اسلحہ دینے والے اختر حمید کو وکیل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت اٹھارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔
بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود ملک میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں موسم سرد ہوجانے کے باعث ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے شارٹ فال کم ہو کر نو سومیگاواٹ ہوگیا ہے۔شارٹ فال کم ہو جانے کے باوجود دیہی اور شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی ہے پنجاب کے دیہی علاقوں میںچار سے پانچ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی، بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی مگرراولپنڈی میں بارش کے بعد شہر اور گرد و نواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز اٹھارہ دسمبر سے شیڈول ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کل قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن مصباح الحق ، کوچ اور منیجر سے مشورے کے بعد کی گئی ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر امین کی ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔ باقی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے موجودہ کھلاڑیوں کو ون ڈے میں برقرار رکھا جائے گا۔ ون اسکواڈ میں فاسٹ بولر عمر گل کی شمولیت کا بھی امکان ہے جن کا کامیاب فٹنس ٹیسٹ میڈیکل بورڈ کے پاس ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
31 |