Written by prs.adminNovember 13, 2012
PPI NEWS Bulletin 2000 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کی قیادت پر اظہار اعتماد
ایم کیو ایم کا حکومت سے کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
حج کرپشن کیس، ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کو بیٹے سمیت طلب کرلیا
کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دینے پر وزارت داخلہ نے معافی مانگ لی
افغانستان میں 2014ءکے بعد امریکی فوجیوں کی تعداد پر فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا، امریکی وزیر دفاع
ڈھاکہ ٹیسٹ کا پہلا روز، بنگلہ دیش کے خلاف ویسٹ انڈیز کے چار وکٹ پر 361 رنز
اور
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
خبروں کی تفصیل:۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان نے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کی صورتحال پرقرارداد بھی پیش کردی۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سید مطیع اللہ آغا کی زیرصدارت میں شروع ہوا،اجلاس کے آغاز میں سینئر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسیع نے ایوان میں مشترکہ قرارداد پیش کی،قرارداد کے متن کے مطابق اندرونی وبیرونی سازشوں کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال خراب ہے جس سے صوبے کے عوام کومشکلات کا سامناہے،قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ایوان کافرض ہے کہ معاملات کاجائزہ لیاجائے،قرارداد میں زور دیا گیا کہ صوبے کی بہتری کیلئے متفقہ لائحہ عمل اور یکجہتی پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے،صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں مخلوط حکومت میں شامل تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی تاہم پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور صوبائی وزیر میر صادق عمرانی اور پیپلز پارٹی کے ہی صوبائی وزیر کوالٹی ایجوکیشن جان علی چنگیزی سمیت اپوزیشن کے کسی رکن نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سے کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یہ مطالبہ سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماءمصطفیٰ کمال نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم ایمرجنسی نافذ کرکے کراچی کے حالات بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت کراچی جل رہا ہے، وزیراعظم تمام چھوڑ کر کراچی جائیں اور حالت بہتر کرائیں۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ہفتے تک کراچی میں قیام کریں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں۔بعد ازاں قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ سے بھی ایم کیو ایم اراکین کراچی بدامنی کے خلاف واک آﺅٹ کیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو حج کرپشن کیس میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حج کرپشن کیس کے تحقیقاتی افسر حسین اصغر نے سابق وزیراعظم کو سولہ نومبر کو طلب کیا ہے۔ ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی اور ان کے دوست زین سکھیرا کو بھی سولہ نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے عبدالقادر گیلانی سے مرسیڈیز گاڑی خریدنے پر تفتیش ہوگی، جبکہ یوسف رضا گیلانی سے پوچھا جائے گا کہ زین سکھیرا کو کنٹریکٹ کیوں دیا۔
وزارت داخلہ نے کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دینے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کا اجلاس چئیرمین مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے والے بیان میں کشمیر کو شورش زدہ بھارتی ریاست قرار دینے کا سخت نوٹس لیا اور وزارت داخلہ سے وضاحت طلب کی جس پر سیکریٹری داخلہ نے کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر معذرت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیان عجلت میں لکھا گیا تھا۔ انہوں نے ترمیم شدہ نوٹ کی کاپی کشمیر کمیٹی میں بھی پیش کی۔ کمیٹی نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ کشمیر یا خارجہ پالیسی سے متعلق کوئی بھی بیان وزارت خارجہ کی ہدایت کے بغیر شائع نہ کیا جائے۔
امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں تعینات رکھے جانے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے حتمی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔ آسٹریلیا جاتے ہوئے اپنے فوجی طیارے میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو کے سینئر ترین کمانڈر امریکی جنرل جان ایلن نے اس حوالہ سے اپنی تجاویز دی ہیں جن کا امریکی محکمہ دفاع اور انتظامیہ دونوں جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ افغانستان میں دو ہزار چودہ کے بعد انسداد دہشت گردی، سیکورٹی فورسز کی تربیت اور افغان حکومت کو مشاورت کی فراہمی کے حوالے سے بھی مختلف آپشنز زیر غور ہیں اور ان کا محتاط انداز میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے روز کیرن پاﺅل اور شیونارائن چندرپال کی شاندار سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کیخلاف چار وکٹوں کے نقصان پر361 رنز بنالئے ہیں،ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کا ٹاس ویسٹ انڈین کپتان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ کرس گیل نے جارحانہ اندز میں آغاز کیا اور2 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے،کیرن پاﺅل نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کا اسکور 231 رنز تک پہنچایا،وہ 117 رنز بنا کر پویلین لوٹے،جس کے بعدشیونارائن چندرپال نے سنچری اسکورکرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوزیشن مزید مستحکم کی ،پہلے روز کا کھیل جب ختم ہوا تو مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنالئے تھے ،چندرپال 123 جبکہ دنیش رام دین 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم رات اور صبح کے وقت پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ آج سب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ ملک کے دیگر شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہا۔اسلام آباد25اور09، لاہور26اور13، کراچی34 اور21، پشاور25اور10، کوئٹہ22اور00، مظفرآباد25اور07، ساہیوال31اور15، سرگودھا32اور17 بہاولنگر32اور19،فیصل آباد26 اور13 جبکہ ڈیرہ اسما عیل خان میںمیںزیادہ سے زیادہ 32اورکم سے کم16ڈگری سینٹی گریڈرہا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
27 | 28 | 29 | 30 | 31 |
Leave a Reply