Written by prs.adminNovember 22, 2012
PPI NEWS Bulletin 2000 پی پی آئی نیوز بلیٹبن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
پنجاب میں آٹھ سے دس محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان، فوج طلب
لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دو دہشتگرد خود کش جیکٹوں سمیت گرفتار
ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کا اعلامیہ جاری،امن، جمہوریت اور اعتدال پسندی کے فروغ کا عزم
نیٹو کا 23 افغان طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ
پی سی بی پنجاب حکومت تنازعہ، ڈومیسٹک میچز سیالکوٹ اور فیصل آباد سے دیگر سینٹرز پر منتقل
اور
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
خبروں کی تفصیل:۔
پنجاب حکومت نے نو کی بجائے آٹھ محرم سے ہی صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد اور فوج کو طلب کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کے سنیئر مشیر ذوالفقار کھوسہ نے کیا۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر صوبے بھر میں آٹھ سے دس محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔انھوں نے کہا کہ اس پابندی کا اطلاق کل صبح سے ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے حساس مقامات پر رینجرز اور فوج کو طلب کرلیا گیا ہے، سیکیورٹی پہلے بھی سخت تھی اسے اب مزید سخت کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ موبائل فونز پر پابندی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کا کوئی پیغام نہیں ملا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب نے صوبے میں نو اور دس محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
پولیس نے لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے لاہور کے پرہجوم علاقے انارکلی میں کارروائی کے دوران ایک دکان میں روپوش دو مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرکے ان سے چار خودکش جیکٹیں اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد آٹھ محرم کے جلوسوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کی عمریں بیس سے بائیس سال کے درمیان ہیں۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے گوجرانوالہ میں اسلحے سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا، جبکہ اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔
ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں امن، جمہوریت اور اعتدال پسندی کے فروغ کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ اعلامئے میں کہا گیا ہے ہ اقتصادی ترقی اور عوام کا بہتر معیار زندگی صرف جمہوریت سے ممکن ہے۔اعلامئے کے مطابق ڈی ایٹ ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، جبکہ او آئی سی، ای سی او، آسیان، سارک اور عرب لیگ سے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اعلامئے مٰں کہا گیا ہے کہ ڈی ایٹ ممالک اسلامی بینکاری سے بھرپور استفادہ کریں گے۔صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت ہونیوالی ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس میں ایران، نائیجریا اور انڈونیشیاءکے صدور سمیت ملائیشیا، مصر اور بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
افغانستان میں مختلف واقعات کے دوران تیئیس طالبان کو ہلاک کرنے کا دعٰوی کیا گیا ہے۔ نیٹو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبہ قندھار میں افغان اور نیٹو فورسز نے کارروائی کے دوران نو طالبان کو ہلاک کردیا۔ وسطی صوبہ لوگر میں نیٹو فورسز کی فضائی بمباری میں سات مسلح طالبان کی ہلاکت کا دعٰوی کیا گیا۔ اسی طرح ننگرہار ،لوگر اورخوست میں مختلف کارروائیوں کے دوران سات طالبان ہلاک ہوگئے۔
پی سی بی اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریذیڈنٹ کپ کے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ہونے والے میچز میرپور آزاد کشمیر اور اسلام آباد منتقل کردیئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پریذیڈنٹ کپ کے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ہونے والے میچز میرپور اور اسلام آباد منتقل کردیئے گئے ہیں، دونوں میچز 26 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے میچز منتقلی کا فیصلہ پنجاب حکومت سے تنازع کے باعث کیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق واپڈا اور پی آئی اے کا میچ بھی میرپور آزاد کشمیر میں ہوگا جبکہ سوئی گیس اور اسٹیٹ بینک کی ٹیموں کا میچ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی لیڈنگ کے باعث گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں بھی میچ روکا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز فیصل آباد کے اسٹیڈیم میں تالے لگادیئے گئے تھے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ اس دوران رات اور علی الصبح پنجاب کے میدانی علاقوں اور سکھر ڈویژن میں دھند چھائی رہے گی۔آج سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ ملک کے دیگر شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہا۔اسلام آباد23اور06، لاہور25اور10، کراچی32 اور17، پشاور23اور10، کوئٹہ19اور00، مظفرآباد22اور06، ساہیوال31اور15، سرگودھا32اور17 بہاولنگر32اور19،فیصل آباد26 اور09 جبکہ ڈیرہ اسما عیل خان میںمیںزیادہ سے زیادہ 32اورکم سے کم16ڈگری سینٹی گریڈرہا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
27 | 28 | 29 | 30 | 31 |
Leave a Reply