Written by prs.adminFebruary 21, 2014
PPI NEWS Bulletin 1900 پی پی آئی نیوز بلیٹن
Business . General . Human Rights . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Science Article
ہیڈلائنز:۔
طالبان سے بات چیت کا اختیار بھی فوج کے سپرد کردیا جائے، پروفیسر ابراہیم۔
پاکستانی قوم کو امن کیساتھ رہنے کا پورا حق ہے، حمزہ شہباز۔
ملک کی ترقی کیلئے محنت اور لگن سے کام کرنے والی قومیں ہی سرخرو رہ سکتی ہیں، وزیراعظم۔
لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت تیرہ مارچ تک ملتوی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان۔
اور
ایران کی بلی کو خلاءمیں بھیجنے کی تیاری۔
خبروں کی تفصیل:۔
طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کہتے ہیں فوج کو دفاع کا حق ہے تو طالبان سے بات چیت کا اختیار بھی فوج کے سپرد کردیا جائے تاکہ براہ راست بات چیت ہوسکے۔ ایک انٹرویو کے دوران پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی فریق یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کا موقف ہے کہ وہ جنگ بندی کیلئے تیار ہیں مگر حکومت بھی جنگ بندی کا اعلان کرے اور ساتھیوں کی لاشیں گرانا بند کرے۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ دفاع فوج کا حق ہے تو طالبان سے مذاکرات کا اختیار بھی فوج کو سونپ دیا جائے تاکہ براہ راست بات چیت ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کا رویہ مذاکرات میں ڈیڈلاک کا باعث بنا۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھاکہ سرکاری کمیٹی نے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا، پیغام آیا تو غور کریں گے۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو امن کیساتھ رہنے کا پورا حق ہے۔ہم نے جو مذاکرات کیے وہ امن کیلئے کیے تھے۔مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے قصور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امن اور بقا کی اس جنگ میں جیت پاکستانی قوم کا ہی مقدر بنے گی ، پاکستانی قوم کو امن کے ساتھ رہنے کو پورا حق ہے، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کے لیے جو کمیٹی بنائی وہ مکمل نیک نیتی کے ساتھ بنائی اور خواہش ہے کہ ملک میں امن ہو، لیکن قتل و غارت گری اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج مقابلے کے اس دور میں صرف وہی قومیں سرخرو رہ سکتی ہیں جو محتت اور لگن سے اپنے ملک کی ترقی کےلئے کام کرتی ہیں۔لاہور میں اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے کھیل صرف اس لئے پسند نہیں کہ وہ آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ اس لئے بھی کہ کھیل آپ کو قابل قدر مقابلے کا موقع فراہم کرتا ہے جو عمدہ کردار کی ضمانت ہے۔وزیراعظم نواز شریف کہا کہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ تندرست زندگی گزارنے کےلئے صحت مند جسم ضروری ہے، صحت مند انسان کی ناصرف عمر لمبی ہوتی بلکہ مضبوط جسم کی بدولت وہ معاشرے میں فعال اور کارآمد شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت تیرہ مارچ تک ملتوی کردی،،عدالت نے تین ریٹائرڈ فوجی افسروں کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی،،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے نے عدالت کوبتایا کہ ڈاکٹرعمران کے بیان قلمبند کرنے کیلئے ٹیم کو سری لنکا بھیجا جارہا ہے، عمران اورمسعود ایک ہی وقت میں آئی ایس آئی کے پاس رہے ہیں،،عدالت نے کرنل حبیب اللہ ریٹائرڈ، لیفٹیننٹ جنرل شفقات ریٹائرڈ اورلیفٹیننٹ جنرل ندیم ریٹائرڈ کو ہدایت کی ہے کہ اس کیس میں بیان حلفی جمع کرائیں،،تین رکنی بینچ نے کہا ہے کہ اگربیان حلفی جمع نہ کرایا گیا تو پنشن روکنے کا حکم دیا جائے گا۔
عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے تین روپے فی لٹر تک سستا کرنے کی سفارشات تیار کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 53 پیسے فی لیٹر، ہائی آکٹین 3 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 51 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 47 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات ستائیس فروری کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گی۔
ایران نے ایک بلی کو خلا میں بھیجنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ایران سال دو ہزار گیارہ میں ایک بندر کو خلا میں بھیجنے کی ناکام کوشش کرچکا ہے جس کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک بلی کو خلا میں بھیجا جائے گا جس کیلئے ایک پرشین بلی کو منتخب کیا گیا ہے،ایرانی حکام کے مطابق خلا میں کسی جانور کو بھیجنے کیلئے بہت سے جانوروں پر تحقیق کی گئی جس میں پرشین بلی کو بہترین پایا گیا۔ بلی کو آئندہ سال خلا میں بھیجا جائیگا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |