Written by prs.adminDecember 6, 2013
PPI NEWS Bulletin 1700پی پی آئی نیوزبلیٹن
Business . General . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics Article
ہیڈلائنز:۔
وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے کاروباری قرضہ اسکیم کا اعلان۔
پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دوسری بار موخر۔
منی لانڈرنگ کیس، لندن میں پاکستان کی اہم سیاسی جماعت کے دو کارکن گرفتار۔
الطاف حسین نے ایم کیو ایم کا اہم اجلاس لندن میں طلب کرلیا۔
نیلسن منڈیلا کے انتقال پر قومی اسمبلی میں تعزیتی قرارداد منظور۔
اور
میجرشبیرشریف شہید نشانِ حیدر کا 42 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
خبروں کی تفصیل:۔
وزیر اعظم نواز شریف نے نوجوانوں کیلئے کاروباری قرضے پروگرام کا اعلان کردیا ہے ،یوتھ بزنس لون پروگرام کے ذریعے21 سے 45 سال کے عمرکے افرادکو 20 لاکھ روپے تک کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے،قرضہ 8 سال کی مدت کیلئے دیا جائیگاپہلے سال میں کوئی قسط ادا نہیں کرنی پڑے گی۔اس بات کا اعلان آج وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے خود کیا ،یوتھ بزنس لون پروگرام کے تحت آسان شرائط پر ایک لاکھ سے بیس لاکھ روپے تک دیئے جائیں گے ، قرض آٹھ فی صد سود پر ملے گا جب کہ سات فی صد حکومت ادا کرے گی ، قرضہ آٹھ سال کے عرصے میں ادا کرنا ہوگا جبکہ پہلے سال کوئی قسط ادا نہیں کرنی ، 21 سے 45 سال کے مرد و خواتین اس اسکیم کیلئے اہل ہیں ، تاہم اس بات کی کوئی شرط نہیں کہ وہ پڑھے لکھے ہیں یا نہیں ،حصول روزگار کیلئے قرض سے کسی بھی قسم کا کام یا کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی ، ابتدائی طور پر حکومت نے 100 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ اس پروگرام میں توسیع کا ارادہ ہے۔
پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دوسری بار موخر ہو گیا۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ،سندھ میں انتخابی شیڈول کا اجرا دوسری بار موخر کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آج تک پنجاب اور سندھ سے قانونی تقاضے پورے کرنے کا کہا تھا جو مکمل نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے کل جاری ہونے والا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کیا گیا۔ ذرائع نے کہا ہے سندھ نے 7اور پنجاب نے 3دن کا مزید وقت مانگا ہے۔ الیکشن کمیشن کی دونوں صوبوں کو 8 دسمبر تک قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سندھ اور پنجاب کا انتخابی شیڈول 7 کے بجائے 9 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔
منی لانڈرنگ کیس میں لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ویسٹ لندن کے دو گھروں پر چھاپے مار کرپاکستان کی اہم سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے برطانوی وقت کے مطابق صبح 5 بجے پاکستان کی اہم سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں حراست میں لے کر گھروں سے ملنے والا سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ حراست میں لئے جانے والے ایک کارکن کی عمر 40 سال اور دوسرے کی 70 سال بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والے افراد کے نام طارق میر اور آصف صدیقی ہیں، دونوں کوسینڑل لندن کے پولیس اسٹیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے حالات کے پیش نظرلندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن رہنماو¿ں کو لندن بلایا گیا ہے ان میں ڈاکٹرفاروق ستار، بابرغوری اورعادل صدیقی شامل ہیں۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں کراچی کے حالات اورٹارgٹڈ آپریشن سے متعلق معاملات پرغورہوگا۔
جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا کے انتقال پر پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ مسٹر منڈیلا کی جد و جہد کو دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔نیلسن منڈیلا جوہانسبرگ میں 95 سال کی عمر میں جمعرات کو انتقال کر گئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔قومی اسمبلی نے نیلسن منڈیلا کے انتقال پر ایک تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔یہ قرار داد وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے پیش کی جس کے مطابق حقیقی جمہوریت کی علامت سمجھے جانے والے منڈیلا کے انتقال پر پاکستانی عوام جنوبی افریقہ کے لوگوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔قرارداد میں مسٹر منڈیلا کی محکوم لوگوں کے وقار اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔قرارداد کے مطابق جنوبی افریقہ کے یہ عظیم رہنما ہمیشہ پاکستانی عوام کے ذہن و دل میں رہیں گے۔
دشمن کے خلاف سینہ سپرہوکرجان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجرشبیرشریف شہید نشانِ حیدرکو ان کی 42ویں برسی کے موقع پر لاہور میں زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی۔میجر شبیر شریف شہید نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، ان کی قیادت میں سلیمانکی سیکٹر میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کو اونچے بند پر قبضہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، میجر شبیر شریف نےاس معرکے میں دشمن کے 43سپاہیوں کو ہلاک کیا اور 28قیدی بنالئے اس کے علاوہ دشمن کے 4 ٹینک بھی تباہ کئے، 6 د سمبر 1971 کو دشمن کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اینٹی ائر کرافٹ گن سے دشمن کے ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے کہ دشمن کے ٹینک کا ایک گولہ انہیں لگا اور وہ شہید ہو گئے۔میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ءکو گجرات میں پیدا ہوئے۔ ا±نھوں نے پاک فوج کے 3 اعلیٰ ترین اعزاز بھی حاصل کئے۔ 1965ءکی پاک بھارت جنگ میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے پر ستارہ جرات اور 1971ءکی جنگ میں ملک کا سب سے اعلیٰ عسکری اعزاز نشانِ حیدر حاصل کیا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
27 | 28 | 29 | 30 | 31 |