Written by prs.adminDecember 10, 2013
PPI NEWS Bulletin1700پی پی آئی نیوز بلیٹن
General . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Social Issues . Sports Article
ہیڈلائنز:۔
ڈرون حملوں سے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، وزیراعظم۔
سپریم کورٹ کا آئی جی ایف سی بلوچستان کا طبی اور چھٹی کا ریکارڈ کل پیش کرنیکا حکم۔
نیٹو سپلائی عالمی معاہدے کے تحت کی جاتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سول انتظامیہ کی زیر نگرانی کرانے کا نوٹی فکیشن جاری۔
حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا اعلان۔
اور
جونئیر ہاکی ورلڈکپ، پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر۔
خبروں کی تفصیل:۔
وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ڈرون حملوں سے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اسلام آباد میں یورپی یونین کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ قومی اتفاق رائے ہے، تاہم ڈرون حملے قومی اتفاق رائے کو متاثر کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کیساتھ برابری اور احترام کا تعلق چاہتے ہیں۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں کو روکنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی،قرارداد جماعت اسلامی کی رکن نعیمہ کشور نے پیش کی۔قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے مطابق ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں، فوری بند کیے جائیں۔
سپریم کورٹ نے آئی جی ایف سی توہین عدالت کیس میں آئی جی میجر جنرل اعجاز شاہد کا طبی اور چھٹی کا ریکارڈ کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پرعدالت کا کہنا تھا کہ 12 روز سے ایک افسر چھٹی پر ہے ایف سی اعلیٰ افسر کے بغیر کیسے کام کررہی ہے، قانون کا مذاق اڑایا جارہا ہے، ٹیلی فون پر لمبی چھٹی دینا آئین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا کہ میجر جنرل اعجاز کی رخصت کی درخواست موصول نہیں ہوئی، بریگیڈیر خالد سلیم قائم مقام آئی جی کے فرائض ادا کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی میجر جنرل اعجاز شاہد کا طبی اور چھٹی کا ریکارڈ کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی عالمی معاہدے کے تحت کی جاتی ہے جو روکے گا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔ کہتے ہیں ایک ڈنر سے ڈرون ڈارلنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری کو سنہری الفاظ میں الوداع کرتے ہیں۔اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش محض ڈرامہ ہے بلدیاتی الیکشن میں کونسلرز کی چند نشستیں جیتنے کی خاطر یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے،عوام کو سوچنا چاہیئے کہ کون ملکی مفاد کے لئے کام کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ لاپتہ افراد کو برآمد کرنے کئے کام کر رہے ہیں،قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں،سب کو قانو ن اور عدالتوں کے سامنے پیش ہونا چاہیئے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سول انتظامیہ کی زیر نگرانی کرانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمشنرپنجاب کی طرف سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز بنا دیا گیاہے،اسی طرح مختلف محکموں کے ڈسٹرکٹ آفیسرز بلدیاتی انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر ہوں گے۔
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا اعلان کردیا۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کہتے ہیں چھبیس فیصد شیئرز فروخت کیے جارہے ہیں اور ملازمین کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے نجکاری کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔قومی اسمبلی میںوفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ وزیراعظم نے پی آئی اے کی بہتری کے لیے سولہ ارب روپے دیے ہیں۔ اسٹیل مل کی حالت بھی بہتر کی جائے گی۔ سابق دورحکومت میں کرپشن اور اقربا پروری عروج پر تھی جس کے باعث کئی ادارے تباہ ہوگئے۔ نجکاری کے خلاف اپوزیشن نے احتجاج کیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نون لیگ والے جب بھی آتے ہیں مزدوروں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، پتہ نہیں نون لیگ مزدور اور کسان کی کیوں دشمن ہے۔
بیلجئیم کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کا جونئیر ورلڈ کپ کا سفرختم ہوگیا۔جونئیرہاکی ورلڈ کپ کاسابق چیمپئین پاکستان بھارت میں جاری عالمی کپ کے پہلے راو¿نڈ میں ہی باہر ہوگیا ہے۔ بیلجئیم کے ہاتھوں شکست نے پاکستان کو کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔ قومی جونئیر ہاکی ٹیم کو پول میچز میں جرمنی کے ہاتھوں چھ ایک سے شکست کاسامنا کرناپڑا تھا اوروہ بمشکل مصرکےخلاف فتح حاصل کرپائی تھی۔ یہ اس کی ٹورنامنٹ میں واحد کامیابی تھی۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |