Written by prs.adminAugust 31, 2012
PPI NEWS Bulletin 1500 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلا ئنز:۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
خلا ف ضا بطہ تقرریاں،سپریم کو ر ٹ چیف سیکر ٹری اور آ ئی جی سندھ پر برہم
سیکریٹری داخلہ کے نہ آنے پر پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اظہار برہمی
کوئٹہ میں قتل کےے گئے جج ذوالفقار نقوی کی میت تدفین کے لئے کر اچٍی پہنچا دی گئی ،کئی شہروں میں وکلا کاعدالتی بائیکا ٹ
برطانیہ سے ہزاروں پاکستانی طلبہ کی بے دخلی کا خدشہ
بھا رتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا احتجاج ،کوئلہ اسکینڈل پر وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ
اور
اسپورٹس بورڈ کا تمام فیڈریشنز کو نیشنل گیمز میں حصہ نہ لینے کا حکم
خبروں کی تفصیل:۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔اوگرا نے ستمبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔ سمری کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 77 پیسے، جبکہ ڈیزل پر 5 روپے 94 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 روپے 18 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 5 روپے 54 پیسے فی لیٹراضافہ متوقع ہے۔ سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5 روپے 86پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر منتقل نہ کیا جائے، حکومت پیٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھ سکتی ہے۔
سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ اورآئی جی سندھ پر آو¿ٹ آف ٹرن پروموشن کسیز میں عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خلاف ضابطہ تقرریوںکے کیس کی سماعت کی اور خلاف ضابطہ تقرریوںکے سلسلے میں درخواستیں سماعت کے لیے تین رکنی لارجر بینچ کے حوالے کردیں جو پیر سے سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے خلاف ضابطہ تقرریوںکے بارے میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے قرار دیا کہ وہ توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ عدالت عظمٰی نے ڈیپو ٹیشن پر کام کرنے والے سابق سیکرٹری بلدیات علی احمد اور ڈائریکٹرانٹی کرپشن ذوالفقار نظامانی کو ان کے محکموں میں واپس بھیج دیا۔ دوران سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دئیے کہ خلاف ضابطہ تقرریوں کے بارے میں کانسٹیبل سے انسپیکٹر تک فوری عمل ہوجاتا ہے لیکن بڑے عہدوں پر افسران کے بارے میں عدالتی فیصلے کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ارکان نے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ صدیق اکبر کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ندیم افضل چن کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ صدیق اکبر کے نہ آنے پر ارکان کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا جبکہ پی اے سی نے بطور احتجاج وزارت داخلہ کے آڈٹ اعتراضات پر غور موخر کردیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ سیکریٹری داخلہ کو گزشتہ رات اچانک سینے میں درد ہوا تھا جس پر کمیٹی کے رکن حامد یار ہراج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر نشے میں ہوتے ہیں، انہیں صبح ہوش ہی نہیں آیا ہوگا۔ چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن نے سیکریٹری داخلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس کی تاریخ ان سے پوچھ کر رکھیں، تاکہ ان کے سینے میں درد نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس ملتوی کرکے سیکریٹری داخلہ کی خیریت دریافت کرنے جانا چاہئے۔
کوئٹہ میں قتل کےے گئے جج ذوالفقار نقوی کی میت تدفین کے لئے کر اچٍی پہنچا دی گئی ،،جبکہ ان کے قتل پر احتجاجا کئی شہروں میں وکلا کی جانب سے عدالتی بائیکا ٹ جا ری ہے ۔ اس دوران بار رومز بند اور ان پر سیاہ پرچم لہراے جارہے ہیں ۔وکلاءکا کہنا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کریں ،انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار نقوی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔گذشتہ روز کے ناخوشگوار واقعے کے بعد کوئٹہ شہر کے حساس علاقوں ،اہم شاہراوں جامع مساجد اور امام بار گاہوں کے باہر سیکیورٹی کے سخت نتظامات کئے گئے ہیں ۔
بر طا نیہ میں سر حدی ایجنسی نے پا کستانیوں سمیت ہزا رو ں غیرملکی طلبا ءکے سرو ں پربے دخلی کی تلوار لٹکا دی ہے بر طا نیہ میں زیر تعلیم پا کستانی طلبا ءمیں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بر طانیہ کے با ر ڈر ایجنسی نے لندن میٹرو پو لیٹین یو نیورسٹی کا یو ر پی یو نین سے با ہر کے طلبا ءکو دا خلہ دینے کا لا ئسنس منسو خ کر دیا ہے جس کے بعد پا کستانیوں سمیت ہزا رو ں طلبا ءکی دو ما ہ میں بے دخلی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں لندن میٹرو پو لیٹین یو نیورسٹی کے غیر ملکی طلبا ءکے پا س بے دخلی سے بچنے کا ایک را ستہ ہے کہ وہ دو ما ہ سے پہلے کسی متبا دل یو نیورسٹی میں دا خلہ لے لیں ۔دوسری جا نب یو نیورسٹی انتظا میہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے تیس ہزار طلبا ءمتا ثر ہو ں گے اور اسے چیلنج کیا جا ئے گا ۔ بر طا نیہ کی ہا ئیر ایجو کیشن فنڈنگ کونسل کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا دیگر بر طا نوی جا معا ت کے مو جو دہ اور آ نے والے بین الاقوا می طلبا ءپر کو ئی اثر نہیں پڑے گا، تا ہم مختلفیو نیورسٹیو ں میں زیر تعلیم طلبا ءمیں شدید تشویش پا ئی جا تی ہے ۔
بھارت کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے اجلاس میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور کوئلہ اسکینڈل میں بھارتی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں کوئلہ اسکینڈل پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی، جس سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ بی جے پی کے ارکان نے اسپیکر کا گھیراو کیا۔انکا مطالبہ تھا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ فوری طور پر استعفیٰ دیںکیونکہ جب کانوں کے ٹھیکے دیے گئے وہ محکمہ کے وزیر تھے۔ ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔ بھارتی اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر گذشتہ چند سال کے دوران کوئلے کی کانوں کے ٹھیکے میں کرپشن کاالزام ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کان کنی کے ٹھیکے پرائیویٹ کمپنیوں کو اس طرح دیئے گئے کہ نجی کمپنیاں تو کروڑوں روپے کما گئیں لیکن حکومت خسارے میں رہی ہے۔
نیشنل گیمز کا انعقاد ایک بار پھر خطرے میں پڑ گیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے تمام فیڈریشنوں کو حصہ نہ لینے کے احکامات جاری کردیئے۔پنجاب سپورٹس بورڈ کے چیئرمین عثمان انور کا کہنا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے موجود ہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر نیشنل گیمز کرانے سے منع کردیا ہے۔ عثمان انور نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے سپورٹس پالیسی پر جو فیصلہ دیا ہے اس پر عمل کیا جائے گا۔ سپورٹس پالیسی کے مطابق کسی ایسوسی ایشن یا فیڈریشن میں دو سے زائد بار عہدیدار نہیں رہ سکتے، اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی دو ٹرم مکمل ہو چکی ہے۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کا موقف ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے الیکشن کے بعد نئی باڈی سے ملکر نیشنل گیمز کرائی جائے گی۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply