Written by prs.adminDecember 9, 2013
PPI NEWS Bulletin 1500پی پی آئی پی پی
General . Human Rights . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Social Issues . Sports Article
ہیڈلائنز:۔
چاہے کچھ بھی ہوجائے آج لاپتہ افراد کے مقدمے کو نمٹا دیں گے، چیف جسٹس۔
امریکی وزیر دفاع کی اسلام آباد میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں۔
سپریم کورٹ کا فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنیکا حکم۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو218 رنز سے شکست دیدی۔
اور
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
خبروں کی تفصیل:۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہوئے وقت ضائع کررہی ہے، چاہے کچھ بھی ہوجائے آج لاپتہ افراد کے مقدمے کو نمٹا دیں گے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت شروع کی تو وزیر دفاع خواجہ آصف عدالت میں پیش ہوئے جب کہ باقی لاپتہ افراد عدالت میں نہیں لائے گئے، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مرنے والے دو افراد کے لواحقین کو ان کیمرہ پیش کیا جا سکتا ہے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ بند کمروں میں سماعت نہیں کر سکتے، سماعت کے دوران قائم مقام سیکرٹری دفاع میجر جنرل ریٹائر عارف ندیم اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کے 2 مزید افراد کا سراغ ملا ہے انہیں کل عدالت کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں لاپتہ افراد سے متعلق قانون سازی کریں گے اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ 6 ماہ گزر چکے ہیں لیکن حکومت نے لاپتہ افراد سے متعلق جو کیس چل رہا ہے اس پر کوئی قانون سازی نہیں کی جو تشویشناک ہے، حکومت خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہوئے وقت ضائع کررہی ہے۔
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم میاں نواز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے پاکستان پہنچنے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال، پاک امریکا عسکری روابط اور پاک افغان سرحدی تعاون پربات چیت کی۔دوسری جانب وزیراعظم ہاو¿س آمد پر وزیردفاع خواجہ آصف نے چک ہیگل کا استقبال کیا۔ جہاں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سیکیورٹی اور افغان امن عمل سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر دفاع سے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان حملوں سے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے ڈرورن حملے بند کئے جائیں۔
سپریم کورٹ نے پنجاب بھر میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو فوری طور بند کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے گجرات میں اسکول وین میں آتشزدگی اور اس کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ملک کے تمام صوبوں کے متعلقہ حکام میرٹ پر گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ دیں اور اوگرا غیر معیاری پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنوں کے خلاف کارروائی کرے، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کمرشل گاڑیوں کے مالکان غیر معیاری سی این جی سلنڈر اتار دیں اور پٹرولیم اور سی این جی کی غیر قانونی فروخت روکنے کو یقینی بنایا جائے، عدالت نے حکومت پنجاب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو218 رنز سے شکست دے کر سیریز میں2-0 سے برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آخری دن کا کھیل 247رنز چھ وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کیا، مہمان ٹیم کی آخری وکٹ 312 رنز پر گری جب مونٹی پینیسر بغیر رن بنائے ریان ہیرس کا شکار بنے۔ انگلینڈ کی دوسری اننگ میں پیٹر سڈل نے چار اور ہیرس نے تین شکار کیے، کینگروز کے مچل جانسن کو میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آج پوری دنیا میں انسداد کرپشن کا عالمی منایا جارہا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر کرپشن اور اس سے پید اہونے والے مسائل کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہے تاہم عالمی سطح پر کرپشن کو نہ تو ختم کیا جاسکا اور نہ ہی اس برائی سے متاثرہ ممالک میں کسی قسم کے اقدامات کیے جاسکے جس سے ایسے معاشرے مزید کرپٹ ہوتے چلے گئے اور ان معاشروں میں سماجی، معاشی اور سیاسی مشکلات عروج پر پہنچ گئیں دوسری جانب جن ممالک میں کرپشن کا نام و نشان نظر نہیں آتا وہ ممالک معاشی لحاظ سے بھی مستحکم ہیں اور ایسے معاشروں میں معاشرتی اقدار بھی فروغ پارہی ہیں۔ 2009ئ میں پاکستان 40واں، 2010ئ میں 34واں،2011ئ میں 43واں اور 2012ئ کے دوران دوبارہ پھر دنیا کا 34واں کرپٹ ملک بن گیا جبکہ 2013 کی عالمی درجہ بندی میں44واں کرپٹ ملک بن گیا۔ پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں نہ صرف کرپشن کو ختم نہ کیا جاسکا بلکہ کرپشن کے باعث ملک معاشی، معاشرتی اور سیاسی حوالے سے تباہی کے دہانے پہ جا پہنچا۔ ملک میںاگر جمہوری عمل کو آمریت سے نقصان پہنچا تو دوسری جانب حکمرانوں کے کرپٹ رویوں اور پالیسیوں کے باعث بھی ملک سیاسی حوالے سے کمزور تر ہوتا چلاگیا۔ زرداری دور حکومت کے دوران ملک کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں11 درجے مزید بدتر حالت میں آ گیا اور ملک 45 ویں سے 34 و یں نمبر پر جا پہنچا جبکہ نگراں اور موجودہ نواز دور میں ملک 10 درجے بہتر حالت میں آکر 2013 کی عالمی درجہ بندی میں 44 ویں نمبر پر آگیا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |