Written by prs.adminJuly 27, 2012
PPI NEWS Bulletin 1100 پی پی ائی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلا ئنز:۔
تو ہین عدا لت قانو ن ، در خواست گذاروں کے وکلا ءکو آ ج دلائل مکمل کر نیکی ہدا یت
سحری اور افطاری میں لوڈ شیڈنگ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، وزیراعلٰی پنجا ب
بلوچستان کے 16اضلاع کوبا رہ گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی
خیبرپختونخوا کے دریاﺅ ں میں سیلابی صورتحال
افغان صدر کرزئی کا اپنی حکومت کے کرپٹ ہونے کا اعتراف
اور
ترکی کی شام میں کرد باغیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
Forex Rates
خبرو ں کی تفصیل:۔
سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے آج سماعت شروع ہوئی تو درخواست گذاروں کے وکلاءنے دلائل جاری رکھےیاپنے دلائل میں راجا افراسیاب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سادہ اکثریت سے توہین عدالت کی آئینی تعریف تبدیل نہیں کرسکتی، توہین عدالت پر آئین بہت واضح ہے اور آئین نے یہ موضوع پہلے ہی اپنا رکھا ہےی ایک موقع پر جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ آئین بنانے والی شخصیات قابل احترام ہیں، آئین پڑھتا ہوں تو بھٹو کی عزت بڑھ جاتی ہے، متفقہ آئین دینے والے نظریاتی لوگ تھے، آمروں نے آئین کا حلیہ مسخ کیا، دستاویز کی اب بھی مرکزی اہمیت ہے انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ ارکان پارلیمنٹ بھی عوام کے خادم ہیں،وہ عوام سے تنخواہ لیتے ہیںی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ قصے کہانیوں کا وقت نہیں، چاہتے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ جمہوری نظام چلے، برائیاں خود ہی ٹھیک ہوتی رہیں گی
وزیراعلی پنجاب نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کوبرحق قراردیتے ہوئے املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی ایک مرتبہ پھراپیل کر دی۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے خیمہ دفتر میں شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سحری اور افطاری میں بدترین لوڈ شیڈنگ وفاقی حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج حق ہے لیکن املاک کوہرگز نقصان نہ پہنچایا جائے۔
اوچ پاور ہاوس میں گذشتہ رات پیدا ہونے والی فنی خرابی دور کرلی گئی جس کے بعد صوبے کے متاثرہ 16اضلاع کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی. ترجمان کیسکو نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ رات اوچ پاور ہاوس میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ آنے والی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی جس کے بعد اس سے منسلک کوئٹہ سمیت صوبے کے سولہ اضلاع کو بجلی مہیا کرنے والے بیالیس گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی. کوئٹہ کو تو رات گئے بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی تھی تاہم اوچ پاور ہاوس میں فنی خرابی دور کرنے کے بعد دیگر متاثرہ پندرہ اضلاع کو بجلی کی فراہمی آج صبح بحال کرد گئی، بجلی کی بندش کے باعث اندرون صوبہ عوام کو تراویح اور سحری کے اوقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.
دریائے سندھ، دریائے کابل، دریائے سوات اور دریائے پنجکوڑہ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے.فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد، دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ جب کہ دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور خیالی چارسدہ روڈ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے. دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر 16 ہزار 350 کیوسک پانی کے اخراج کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے. رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے باقی تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں.
افغان صدر حامد کرزئی نے اپنی حکومت کے کرپٹ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے 2014 میں بین الاقوامی افواج کے انخلاسے قبل ملک میں جامع اصلاحات کے لئے ہدایت جاری کی ہیں. صدر حامد کرزئی نے ایک بیا ن میں کہا کہ بڑی کامیابیوں کے باوجود ہمیں حکومتی طریقہ کار میں مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے. ان میں کرپشن کے خلاف جنگ ،حکمرانی کو مضبوط بنانا اور معاشی طور پر خود کفالت شامل ہیں.
ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے شام میں کرد باغیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی ہے. ترک ٹیلی وڑن سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم نے پڑوسی ملک شام پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ترکی میں دہشت گردی پھیلانے کیلئے ملک کے شمال میں کرد دہشت گرد تنظیم کو پانچ صوبے الاٹ کر دیے ہیں، لیکن ترکی دفاعی ضروریات کے تحت ان پر حملے کے لیے کسی قسم کے تردد کا مظاہرہ نہیں کرے گا. دوسری جانب شام کے ایک باغی یونٹ سے تعلق رکھنے والے کرد کمانڈر عبید موسیی کا کہنا ہے کہ اگر ترکی شامی حکومت کے خلاف جدوجہد میں ہماری مسلح مدد کرتا ہے تو پھر ہمیں بھی کرد باغیوں کے خلاف لڑائی میں اس کی مدد کرنی چاہیے اور ترکی سے فوجی مدد ملنے کے بعد ہم شامی فورسز اور کرد باغیوں کے خلاف لڑیں گے.
اوپن کرنسی مارکیٹ میںآج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالراور دیگر اہم کرنسیوںکی قدر میں کمی سے دن کا آغاز ہوا۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق دن کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت خرید 94روپے70 پیسے جبکہ قیمت فروخت 95روپے ریکارڈ کی گئی۔دیگر کرنسیوں کے ریٹس اسطرح ہیں۔ برطانوی پاﺅنڈقیمت خرید146روپے50 پیسے،قیمت فروخت148روپے، یورو قیمت خرید114روپے80پیسے، قیمت فروخت116روپے50 پیسے،سعودی ریال قیمت خرید 25 روپے15پیسے،قیمت فروخت 25 روپے40پیسے جبکہ جاپانی ین کی قیمت خرید ایک روپیہ18پیسے، اور قیمت فروخت ایک روپیہ21پیسے ریکارڈ کی گئی.
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply