Written by prs.adminNovember 9, 2013
PPI NEWS Bulletin 1100 پی پی آئی نیوز بلیٹ
General . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Social Issues Article
ہیڈلائنز:۔
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکیاں مل رہی ہیں، رانا ثناءاللہ
الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں میں بلدیاتی انتخابات پر ڈیڈلاک
اس برس صحرائے تھرکے زہریلے سانپ 1900 افراد کوڈس چکے
آج ملک بھر میں علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
اور
فلپائن میں ہیان طوفان نے تباہی مچادی،ہلاکتیں 100 سے بڑھ گئیں
خبروں کی تفصیل:۔
وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔وزیرقانون پنجابنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو سیکیورٹی خدشات ہیں،محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی ، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے کمیٹی بنادی، اگرکمیٹی نے بھی مشرف کو مجرم پایا تو ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی تیاری میں الیکشن کمیشن کی معاونت سے صاف انکار اور قومی اسمبلی سے التوا کی قرارداد کے بعد الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کے درمیان 27 نومبر اور 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور انتظامات میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے۔ 24 گھنٹے آج پورے ہوگئے، چیف سیکریٹریز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن نہیں پہنچائے جاسکے ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے فیصلے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلیے غیر جماعتی بنیادوں کے لیے تیار کیا گیا ایکٹ جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے حکم کے بعد قابل عمل نہیں رہا۔
آج مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 136واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کی فکر کے ساتھ ساتھ اقبال نے امت کو خودی کا درس بھی دیا۔ علامہ اقبال ہندوستان کے مسلمانوں کی ابترصورتحال پر افسردہ تھے، انہوں نے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا خواب دیکھا، ایک ایسے وطن کا خواب جہاں مسلمان مذہبی اور سماجی آزادی کے ساتھ جی سکیں۔اقبال کے نزدیک نوجوان مستقبل اور قوم کی امید ہوتے ہیں ، اقبال مسلمانوں کو تعلیم اور تحقیق کا درس دیتے تھے ، وہ ایسی سوچ کے مخالف تھے جو انسان کو محدود کردے۔
اس سال سانپ کے ڈسنے کے 1900 واقعات ہو چکے ہیں۔صحرائے تھر میں زہریلے سانپوں نے بھوک و پیاس کے ستائے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی، اس سال مختلف علاقوں میں1900سے زائد افراد کو سانپوں نے ڈس لیا۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سال 2012ءمیں ضلع بھر میں2111 افرادزہریلے سانپوں کا نشانہ بنے جبکہ سال رواں میں تاحال 1904لوگ سانپ کے کاٹنے سے زخمی ہو چکے ہیں۔
طاقتور ترین سمندری طوفان ہیان فلپائن سے ٹکرانے کے بعد تباہی کی داستانیں چھوڑ کر چین کی جانب بڑھ رہاہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق فلپائن میں طوفان کے باعث 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے کیٹگری 5 کے سپر ٹائفیون ہیان کا مرکز فلپائن کا صوبہ کیبو تھا۔ 275 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں اور 19 فٹ اونچی لہریں تباہی مچاتی ہوئی لیاتی ،بوریکے اورسامار کے جزائر سے ٹکرائیں اوراب اس برس کاخطرناک ترین طوفان چین کی طرف بڑھ رہاہے۔فلپائن میں طوفان سے متاثرہ 10لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |