Written by prs.adminDecember 15, 2013
PPI NEWS Bulletin 1100پی پی آئی نیوزنیوزبلیٹن
Human Rights . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Social Issues Article
ہیڈلائنز:۔
سندھ میں بلدیاتی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنیکا فیصلہ
پی کے67 ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخاب ،پولنگ جاری
پارلیمنٹ کو بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا اختیار نہیں، جسٹس دوست محمد
گھریلو صارفین کیلیے گیس کے نرخ نہیں بڑھیں گے، ایم ڈی سوئی ناردرن
اور
طورخم،افغان کسٹم ہاوس میں دھماکا،متعدد افراد زخمی
خبروں کی تفصیل:۔
پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے سندھ میں 18جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان نشستوں پرپارٹی ٹکٹ ضلعی الیکشن بورڈ جاری کریں گے جبکہ میٹروپولیٹن اور ضلعی حکومتوں کی سطح پرمیئر،ڈپٹی میئر اور دیگر نشستوں کے لیے امیدواروں کا تعین صوبائی الیکشن بورڈ کریگا۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز 27 دسمبر کوشہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرگڑھی خدا بخش میں ہونے والے مرکزی جلسے سے کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے67 ڈیرہ اسماعیل خان پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، جو شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔پی کے 67کی نشست خودکش حملے میں سابق صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور کے جاں بحق ہونے سے خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب کے لیے91 پولنگ اسٹیشن اور 233 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں 36 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 55 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے ساتھ فوج کے اہل کار بھی تعینات ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو بھی بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا اختیار نہیں، بعض لوگ انسانی حقوق کی فراہمی سے روکنا چاہتے ہیں ، ججز اس پر خاموش نہیں رہیں گے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے سول ججز اور دیگر عدالتی عملے کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔ جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ ملک کا مقدر قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے۔
سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید نے واضح کیا ہے کہ گھریلو صارفین کے بلوں میں ٹیرف کا اضافہ نہیں کیا جارہا۔میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی روشنی میں گھریلو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں، اسی لیے گھریلو صارفین کو ترجیحاًگیس کی سپلائی جاری رکھی جارہی ہے۔ باقی بچ جانیوالی گیس انڈسٹریل و پاور سیکٹر میں تقسیم کردی جاتی ہے جبکہ انڈسٹریل سیکٹر میں حکومتی ہدایت کی روشنی میں گیس کی سپلائی جاری رکھنے کے حوالے سے ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے۔
خیبرایجنسی طورخم بارڈر کے قریب افغان کسٹم کمپاو¿نڈ میں دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کے قریب افغانستان کی حدود میں خودکش دھماکا ہوا، دھماکے میں کسٹم ہاو¿س کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا،جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا طورخم سرحد کی حدود میں ہوا جس میں افغان کسٹم ہاو¿س میں موجود عملے کے متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ جب کہ کسٹم ہاو¿س کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ پاک افغان بارڈر پر طور خم کے مقام پر دھماکے کے بعد آمد و فت معطل ہوگئی ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |