Written by prs.adminDecember 24, 2013
PPI NEWS Bulletin 0900پی پی آئی نیوزبلیٹن
Human Rights . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Social Issues . Weather Article
ہیڈ لائنز:۔
شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرملک بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ
شمالی وزیرستان آپریشن عوام کے خلاف ہے، مولانا فضل الرحمان
مشرف کی درخواستیں خارج، غداری کیس آج سے شروع
سندھ حکومت کا حیدر آباد میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان
اور
بالائی شہروں میں سردی مزید بڑھنے کی پیش گوئی
خبروں کی تفصیل:۔
شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرملک بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔راولپنڈی میں فوج سمیت ساڑھے چھ ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔ کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے 70 سے زائد جلوس اور 290 مجالس عزا منعقد ہوں گی۔ مجالس اورجلوس کی ٹیکنیکل سویپنگ اور اسکیننگ کے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کراچی کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر 5 ہزارسے زائد پولیس اہلکار مامور کیے گئے ہیں جبکہ شہر کے حساس مقامات پر انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن دہشتگردوں کے نہیں بلکہ عوام کے خلاف ہے۔ آپریشن میں ایک دہشت گرد بھی نہیں مارا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دو دن سے کرفیو ہے۔ لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاءبھی دستیاب نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ سانحہ راولپنڈی بدترین المیہ ہے۔ وزیراعظم سے بات کی ہے کہ عوام کا جان و مال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کوئی پس پردہ رہ کر حکومت کو بچانا چاہتا ہے تو یہ ممکن نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق فوجی آمر پرویز مشرف کی طرف سے ان کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلیے خصوصی عدالت کی تشکیل، اس کے ججوں اور اسپیشل پراسیکیوٹر کے طورپر اکرم شیخ کی تقرری کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں۔دوسری جانب خصوصی عدالت پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج سے شروع کرے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے گزشتہ روز ان درخواستوں کی سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو ایک گھنٹے بعد سنایا گیا، ایک سطر پر مشتمل فیصلے میں صرف یہی کہا گیا ہے کہ یہ درخواستیں ناقابل سماعت ہیں اس لیے مستردکی جاتی ہیں، فیصلے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
سندھ حکومت نے کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان کر دیا۔ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ عدالتی فیصلے قبول کرنے کی دعویدار ایم کیو ایم احتجاج کیوں کر رہی ہے۔ حیدر آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کراچی سے صوبے کے دیگر شہروں میں پھیل گئے ہیں۔ شہدائے کربلا کے چہلم کے بعد حیدر آباد میں کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 3روز کے دوران بالائی شہروں میں سردی اور بڑھے گی۔گلگت، بلتستان اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کے بعد ٹھنڈ بڑھ گئی ہے اور اس موسم میں گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ گرما گرم سوپ کی دکانوں پر بھی رش ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی سردی اپنے رنگ دکھا رہی ہے۔پنجاب اور سندھ میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اوردرجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت، بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آج سب سے کم درجہ حرار ت پاراچنار میں منفی 11، اسکردو منفی 09 اور استور میں منفی 08 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |