Written by prs.adminAugust 29, 2012
PPI NEWS Bulletin 0800 پی پی آئی نیوزبلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلا ئنز:۔
ڈیرہ غا زی خا ن میں مسافر بسوں میں تصادم ،سات افراد جا ں بحق
جیکب آ با د میں اسٹیشن کے قریب دھما کہ ، 3 مسافر جا ں بحق ، متعدد زخمی
کرا چی میں مختلف وارداتو ں میں ملوث پندرہ ملزما ن زیر حراست
با جو ڑ ایجنسی میں شدت پسندو ں سے جھڑپوں میں 11 دہشتگردہلاک
اور
شا رجہ ون ڈے ، آسٹریلیا نے پا کستان کو چا ر وکٹو ں سے شکست دیدی
خبروں کی تفصیل:۔
ڈیرہ غازی خان کے قریب کالا کے مقام پر دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد7ہو گئی ہے جبکہ73مسافر زخمی ہیں۔ پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسافر بسیں کراچی سے پشاور جارہی تھیں کہ کالا کے مقام پر تصادم ہو گیا جس کے نیتجے میں کم از کم 5افراد موقع پر ہلاک اور 75زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زخمی بھی دم توڑ گئے جس کے بعد حادثے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد7ہو گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کم از کم15زخمیوں کی حالت اب بھی نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بدستور موجود ہے۔
جیک آباد میں دل مراد اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے ، جس سے کراچی سے پشاور جانیوالی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں.ڈی ایس ریلوے کے مطابق سکھر سے امدادی ٹرین روانہ کردی گئی ہے اور افسران بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں. ابتدائی اطلاعات کے مطابق دل مراد اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے سے 3مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کرلیاایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار سے وابستہ پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا. سعید آباد کے علاقے میں منشیات فروشی کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا.اے ایس پی سید علی آصف کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر میڈیکل کالج کے قریب پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا. ڈی ایس پی گلشن اقبال الطاف حسین کے مطابق مبینہ ٹاوین کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تما م گرفتار ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ،موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں ۔
باجوڑ کے بٹواربارڈر کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اورشدت پسندوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں مزید گیارہ دہشتگرد ہلاک ،متعددزخمی جبکہ آٹھ کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے بعض شدت پسندوں کومردہ حالت میں اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب شدت پسندوں کیخلاف جاری کارروائی میں تین سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بعض اہلکارابھی لاپتہ ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے فتح کے لئے آسٹریلیا کو 199رنزکا ہدف دیا جس کو آسٹریلیا نے 48.2اوورز میں پورا کرکے پاکستان کو4 وکٹوں سے شکست دے دی۔آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین کلارک رہے جنہوں نے66 رنز بنائے۔پاکستانی بیٹسمینوں نے کپتان مصباح الحق کے پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا اور بڑے مجموعے کی تشکیل میں ناکام رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور5پاکستانی بیٹسمینوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ جیمز پیٹنسن نے3وکٹ لئے۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 3 ،محمد حفیظ نے2 جبکہ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply