Written by prs.adminDecember 15, 2013
PPI NEWS Bulletin 0800پی پی آئی نیوزنیوزبلیٹن
Human Rights . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics Article
ہیڈ لائز:۔
بھارت اور ایران افغانستان میں مخصوص گروپ کی حمایت نہ کریں، پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس،پیرول پر رہا قیدیوں کی فوری گرفتاری کا فیصلہ
حکومت طالبان سے مذاکرات میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، منورحسن
پڑوسی ملک دہشت گردی کو دوسروں کیخلاف استعمال نہ کرے،فضل الرحمان
اور
افغان سرحد پر جاسوس طیارے کا حملہ، 5افغان طالبان ہلاک، 2زخمی
خبروں کی تفصیل:۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کسی ہمسایہ ملک کی جانب سے افغان فوج کی تربیت اور معاشی تعاون پر پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں۔مگر بھارت اور ایران افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کو سپورٹ نہ کریں۔اسلام آباد میں سیفما کے زیراہتمام پاک افغان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں صرف سیاسی ہے۔شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات میں ہی افغانستان کا مستقبل پوشیدہ ہے۔
وزیراعلیٰ ہاوس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس میں پے رول پر رہا قیدیوں کی فوری گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاوس میں ہونے والے امن و امان کے اجلاس کی اندرونی کہانیکے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 400سے زائد قیدیوں کو دیگر صوبوں کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا،اجلاس میں تجویزپیش کی گئی کہ قیدیوں کومچھ اور میانوالی جیل منتقل کیا جا سکتا ہے۔
جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، وفاق نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت کو تنہا چھوڑ دیا ہے، سرکاری اداروں کی نجکاری سے بیروزگاری بڑھے گی۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن پر دھرنے سے امریکا کی جان پر بنی ہوئی ہے۔
جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی علاقائی نہیں خطے کا مسئلہ ہے۔ کوئی پڑوسی ملک اسے دوسروں کے خلاف استعمال نہ کرے۔مولانا فضل الرحمان نے یہ بات بھار تی ریاست شمالی اتر پردیش کے شہر دیوبند میں 2روزہ عالمی امن کانفرنس میں کہی۔جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی ایک جگہ کا مسئلہ نہیں ہے۔
افغان سرحدی علاقے میں دریائے کابل میں ایک کشتی پر جاسوس طیارے سے حملہ کیاگیا، حملے میں 5افغان طالبان ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ فاٹا سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے کا حملہ افغان سرحد ی علاقے کے قریب دریائے کابل میں ایک کشتی پر کیاگیا۔ جاسوس طیارے سے 2میزائل فائر کیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 5افغان طالبان ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ حملے میں کشتی تباہ ہوگئی۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |