Written by prs.adminDecember 25, 2013
PPI NEWS Bulletin 0800پی پی آئی نیوزبلیٹن
Human Rights . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Social Issues . Sports Article
ہیڈ لائنز:۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں
لندن سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ
لاہور،موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر،2 افراد جاں بحق
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ۔
اور
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔
خبروں کی تفصیل:۔
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی آج کرسمس منارہے ہیں،کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر گرجا گھروں کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔ویٹی کن سٹی میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا،عیسائیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس نے خطاب کیا۔ سینٹ پیٹربیسلیکامیں ہونے والی دعائیہ تقریب میں دنیابھرسے آئے مسیحی شریک ہوئے،تقریب میں مذہبی گیت گائے گئے۔بیت اللحم میں بھی کرسمس کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں فلسطینی صدرمحمودعباس شریک ہوئے۔روایت کے مطابق یہ گرجاگھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش کے مقام پر بنایاگیاہے۔دنیابھرسے آئے مسیحیوں کی بڑی تعدادچرچ کے اندراور باہر جمع ہے۔اسرائیل کے شہرناصرہ میں بھی ہزاروں افراد ایننسی ایشن چرچ کے قریب یسوع مسیح کی پیدائش کا جشن منارہے ہیں۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی ہزاروں عیسائی گرجاگھر اور اس کے باہرلگی اسکرین سے دعائیہ سروس میں شریک ہوئے۔
لندن سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 منسوخ کردی گئی ہے۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق پرواز میں فنی خرابی ہوگئی ہے تاہم پرواز 4 گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ کی گئی ہے۔
لاہور میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رائیونڈ روڈ پر موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں زودار ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
توانائی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق میں اضافے کی وجہ سے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں آج سے اضافی دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔یہ فیصلہ نہروں کی سالانہ بندش اور ٹیکسائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کے باعث بجلی کی طلب اور رسد میں بڑھتے ہوئے فرق کی وجہ سے کیا گیا۔وزارتِ پانی و بجلی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انڈس ریور سسٹم کی طرف نہروں کی سالانہ بندش کے باعث ڈیموں میں پانی کے اخراج میں کمی کی وجہ سے آج سے مک بھر دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کرنا کا فیصلہ کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار گھنٹے سے تجاوز کرسکتا ہے، لیکن بڑے شہروں میں اسے دو گھنٹے ہی رکھا جائے گا، جبکہ دیہات اور ان علاقوں میں جہاں سے بلوں کی وصولی کم ہوتی ہے، زیادہ سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان سیریزکا چوتھا ون ڈے ابوظہبی کے زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کوپانچ میچزکی سیریزمیں دوایک کی برتری حاصل ہے اور مصباح الیون نے لنکن ٹائیگرزکوچوتھے ون ڈے میں ہی گھیرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ گرین شرٹس آئی لینڈرزکیخلاف دسویں ون ڈے سیریزاپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ عمرگل کی واپسی سے بالنگ ڈیپارٹمنٹ مستحکم ہوگیا ہے جبکہ بیٹنگ لائن بھی فارم میں آچکی ہے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سیریزمیں برتری سے مورال بلند ہوا ہے بقیہ میچزبھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق گروئن انجری میں مبتلا ہیں تاہم وہ چوتھے میچ میں شرکت کیلئے پرامید ہیں۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |