Written by prs.adminJuly 29, 2013
Philippines, MILF reach wealth-sharing agreement – فلپائنی مذاکرات
General Article
فلپائنی حکومت پرامید ہے کہ کوالالمپور میں مسلم علیحدگی پسند گروپ سے جاری اس کی بات چیت کے دوران کوئی حتمی معاہدہ طے پاجائے گا۔ مورو اسلامک لبریشن فرنٹ نے بھی اپنے موقف میں کافی لچک دکائی ہے۔ اس سلسلے میں امن عمل کی حمایت کرنے والے انٹرنیشنل کنٹریکٹ گروپ کے ڈاکٹر سٹیو رووڈ کا انٹرویو سنتے ہیں آج کی رپورٹ میں
سٹیو”یہ کافی سخت بات چیت ہے، دونوں فریقین نے اپنے موقف میں نرمی کی ہے، مگر دیکھنا یہ ہے کہ آخر کس طرح بینگسموروکے علاقے کو نئے سیاسی معاہدے کے تحت زیادہ سے زیادہ مالی خودمختاری دی جائے گی،کیونکہ اس سے پہلے یہاں کے مسلمانوں کیلئے اس طرح کے انتظامات پہلے نہیں کئے گئے”۔
سوال” اب کیا بات سامنے آنے کا امکان ہے؟ کیا اب واقعی ان مذاکرات کا مثبت نتیجہ سامنے آنے والا ہے؟
سٹیو”ہم اس راہ پر چل رہے ہیں، مگر اب بھی مذاکرات میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک تو اس بات کے تعین کا مسئلہ ہے کہ اس علاقے کے مسلمانوں اور قومی حکومت کے درمیان کس حد تک طاقت کی تقسیم ہوگی، اور دوسری مشکل مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کو تحلیل کرکے یہاں نئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینا ہے”۔
سوال”یہ دوسرا نکتہ ثابت کرتا ہے کہ مورو اسلامک لبریشن فرنٹ میں انتہاپسند عناصر گزشتہ چند دنوں کے درمیان زیادہ متحرک ہوگئے ہیں، اور یہ عناصر اس آخری نکتے پر مفاہمت کو زیادہ مشکل نہیں بنادیں گے؟
رووڈ”درحقیقت اس نکتے پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچا زیادہ آسان ہے، کیونکہمورو اسلامک لبریشن فرنٹ کی مرکزی قیادت سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ان انتہاپسند طاقتوں سے نمٹنے میں تعاون کررہی ہے”۔
سوال”آپ کے خیال میں کس بات پر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے، اس معاہدے میں کیا مثبت بات ہے اور امن کے قیام کا مقصد کس حد تک حاصل ہوسکے گا؟
رووڈ”مسلم گروپ اور حکومت کے درمیان دولت کی تقسیم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ موجودہ وسائل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوگی، یہ تقسیم سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوگی اور تمام فنڈز خودکار طریقے سے ریلیز ہونے لگیں گے۔ اس سے بینگسمورو کو حقیقی مالی خودمختاری حاصل ہوگی”۔
سوال”کیا آپ کے خیال میں مسلم گروپ اس معاہدے کو اچھا سمجھ رہا ہے یا نہیں؟ ماضی میں بھی اس طرح کے معاہدے ہوتے رہے ہیں، مگر حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی؟
رووڈ”حکومتی موقف ہے کہ وہ مسلم گروپ کو اس بات پر قاتل کرے گی کہ جووعدے کئے جائیں گے وہ پورے بھی کئے جائیں گے۔ یہ بات ماضی میں بھی مسلم گروپ کیلئے فرسٹریشن کا سبب بنتی رہی ہے، کیونکہ وہ علامتی طور پر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، مگرحکومتی ناکامی کے باعث معاہدے ختم ہوگئے۔ یہاں کچھ معاملات میں اختلافات موجود ہیں، جن میں خام تیل اور قدرتی گیس کا معاملہ اہم ہے، کیونکہ یہ اسی خودمختاری حاصل کرنے والے علاقے کے اندر ہوں گے۔ اگرچہ ابھی تک ان کے ذخائر دریافت نہیں ہوئے، تاہم ایسا ہونے کے بعد توقع ہے کہ اسکی آمدنی پچاس پچاس فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگی، میرے خیال میں مسلم گروپ کا خود بھی خیال ہے کہ انہیں ہرمحاذ پر آگے پیشقدمی کرنا ہوگی”۔
سوال”کیا معاہدے کے حوالے حکومتی پرامیدی ٹھیک ہے؟
رووڈ”میرا نہیں خیال کہ حکومت خوش فہمی کی حد تک پرامید ہے، ویسے بھی رمضان کے بعد دونوں فریقین ایک بار پھر بات چیت کی میز پر ہوں گے، اور شراکت اقتدار کا معاہدہ بھی امید ہے کہ جلد طے پا جائے گا۔اس سلسلے میں سیاسی فیصلے کئے جانے کی ضرورت ہے، اب تک کافی تیکنیکی کام ہوچکا ہے، مگر سیاسی استقامت کے بغیر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ میرے خیال میں مذاکرات کے اگلے دو دور نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ پہلا دور عیدالفطر کے بعد اگست میں ہوگا، جبکہ دوسرا دور ستمبر میں ہوگا”۔
سوال”کیا آپ کو ذاتی طور پر لگتا ہے کہ اب یہاں امن قائم ہوجائے گا؟
رووڈ”جی ہاں ہمیں ایسا ہی لگتا ہے کہ کیونکہ گزشتہ دو یا تین برس کے دوران ہم نے یہاں بہت کچھ ہوتے دیکھا ہے، ابھی بھی امن معاہدے کی حتمی تفصیلات طے کی جارہی ہیں، اور ہم نے 2016ءکی ڈیڈلائن طے کررکھی ہے، جسکے بعد توقع ہے اس علاقے میں انتخابات کے ذریعے اس امن عمل کو حتمی انجام تک پہنچایا جائے گا”۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |